ہر دعا قبول ہونے کا پاور فل وظیفہ

Her Dua kabool hony ka power full wazeefa

یہ حدیث صحیح بخاری کی ہے جو آپ کی زندگی کی کایا کو پلٹ دینے والی روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا رات کی تاریکی میں اگر آپ بیدار ہوجائیں آنکھ کھل جائے اور آپ یہ پڑھ لیتے ہیں سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر ولا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شیئ قدیر جو بھی دعا کریں گے اللہ تعالیٰ اس کو قبول فرمائیں گے

تو کم از کم انسان کو اس طرح کے مواقع کی تلاش رکھنی چاہئے جب بھی بیدار ہوں خواہ اذان سے دو منٹ پہلے یا چار منٹ پہلے جس وقت بیداری ہو سنت طریقہ ہے آپ جب اُٹھیں آپ فوری طور پر اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے چہرے پر لگادیں اور پڑھیں الحمد للہ الذی احیانا بعد مااماتنا والیہ النشور اور دوسری دعا الحمد للہ الذی رد علی روحی وعافانی فی جسدی واذن لی بذکری اور اس کے بعد یہ دعا پڑھ کے تین دعائیں کرنا نہ بھولا کریںاللھم الغفرلی ولوالدی وارحمنی ولوالدی ورزقنی اور زندگی کے ہر قسم کی بیماریوں سے بچنے کے لئے والدین کے لئے اللھم اشفنی ولوالدی ولاھلی ولاولادی وجعلھم قعدتا اے اللہ مجھے اور میرے والدین گھر والوں اور بچوں کو ہر قسم کی بیماری سے بچا اور انہیں دنیا کے رہبرو رہنما بنا

اور بھی جو انسان کی طلب ہو دعا مانگ لیجئے ۔دعا کی قبولیت کے لیے متعدد اوقات اور جگہیں ہیں جن میں سے ہم کچھ یہاں بیان کرتے ہیں مصیبت آنے سے پہلے ہمیں کیا کرنا چاہیے عبداللہ بن عبید فرماتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسولﷺ سے عرض کیا۔کہ میں کیا پڑھا کروں اپنی حفاظت کے لیے مصیبتوں کو ٹالنے کے لیے پڑیشانیوں سے بچنے کے لیے میں کیا پڑھوں نبی اکرمﷺ نے ان کو حل بتا رہے ہیں کیا پڑھنا ہے۔

تم نے اپنی مصیبت پریشانی اور غم کو دور کرنے کے لیے اور اتنی چھوٹی چھوٹی دعائیں ہیںہم یہ نہیں کرتے اگر ہم کسی بیماری میں مبتلا ہوجائیں تو ہم ڈاکٹر کے کہنے پے بہت ساری میڈیسن کھاتے ہیں دل بھی نہیں ہے کرتا میڈیسن کھانے کو لیکن ہم کھاتے ہیں کیوں کے بیماری کو کنٹرول کرنا ہے لیکن اگر ہم وہی کریں مصیبت غم نہ آئے کسی آفت کو دور کرنا ہے تو کنٹرول کے لیے ازکار ہے نہ پیسہ جاتا ہے لیکن وہ ہم سے نہیں ہے ہوتا عبداللہ بن عبید نے کہا اللہ کے رسول اپنی حفاظت کے لیے میں صبح اور شام کے معاملے میں کیا پڑھوں تو نبی اکرم ﷺ فرماتے ہیں

ہر صبح اور شام تین تین مرتبہ تم سورۃ اخلاص پڑھو پھر تین مرتبہ سورۃ فلک پڑھیں پھر فرمایا تین مرتبہ سورۃ الناس پڑھو مطلب تینوں سورۃ ایک ساتھ پڑھیں ہر وقت پریشانی والی چیز سے اللہ پاک محفوظ رکھے گا صحابی فرمارہے ہیں کہ اللہ کے رسولﷺ نے فرمایا اگر کوئی پریشانی مصیبت آجائے تو صبح شام تین تین مرتبہ سورۃ اخلاص سورۃ فلک اور سورۃ الناس کو تین تین بار پڑھا کرو یہ تمہارے لیے کافی ہو جائے گا مصیبتوں کے لیے پریشانیوں کے لیے۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Leave a Comment