میں نے اسے دیکھتے ہی فیصلہ کرلیا یہی میری بیوی بنے گی۔۔۔ بیوی کے دیوانے پاکستانی شوبز ستارے

Many usy dekhty hi fasla ker liya

آ ج ہم بات کریں گے بیویوں کے دیوانے پاکستانی شوبز ستارے ۔ جن کا کہنا ہے کہ میں نے اسے دیکھتے ہی فیصلہ کر لیا کہ یہ میری بیو ی بنے گی۔ یہ سچ ہے کہ میاں بیوی گاڑی کےدو پہیے ہوتے ہیں۔ اور شوبز میں کئی ایسے قدردان ستا رے ہیں جو نہ صرف اپنی بیویوں کی قدر کرتے ہیں بلکہ یہ بھی مانتے ہیں کہ ان کی جوڑی صرف ان کے ساتھ ججتی ہے۔ نعمان اعجاز کی بیوی رابعہ نعمان۔ نعمان اعجاز کی بیوی ایک بہت حسین اور گریس فل خاتون ہے۔ تین بیٹیوں کے بعد اور شادی کے اتنے سال بعد بھی رابعہ نعمان پر عمر کا کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔بلکہ ان کے وقار میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ نعمان اعجاز نے رابعہ کودیکھتے ہی یہ فیصلہ کرلیا تھا یہی میری بیوی بنے گی۔ لیکن محبت کی اس کہانی میں ولن تھے رابعہ کے والدین۔ جو نعمان اعجاز کے ادکاری والی نوکری سے مطمئن نہیں تھے۔ اور اپنی بیٹی کسی اداکار دینےکےلیے راضی نہیں تھے۔ نعمان اعجاز نے انہیں منانے کے لیے دوسری نوکری بھی تلاش کی۔ پھر یہ شادی ہوہی گئی۔ نعمان اعجاز آج بھی اسی اپنی بیوی کے دیوانے ہیں۔ اور فیملی کو اپنے کاموں اور تقریبات ہمیشہ ترجیح دیتے ہیں۔ عاطف اسلم کی بیوی سارہ ۔ عاطف اسلم خود کڑوڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں۔لیکن کالج لائف میں ان کی دل کی دھڑکن بن چکی تھی سارہ۔ سارہ کینڈل کالج میں پڑھتی تھی۔ عاطف گورنمنٹ کالج لاہور میں۔ عاطف نے جب پہلی بار سارہ کو دیکھا تو اپنا دل ہار دیا ۔ لیکن کیونکہ وہ اس وقت اپنی جدوجہد کے حصے میں تھے۔

تو اس جوڑی نے آٹھ سال کا انتظار کیا۔ دونوں گھرانوں میں یہ خبر تھی کہ یہ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔ لیکن عاطف نے آٹھ سال بعد دنیا کے سامنے اعتراف کیا کہ میں اس لڑکی سے پیار کرتا ہوں۔ اور پھر شادی بھی کی۔ اور سارہ کےحسن کو دیکھ واقعی ان دونوں جوڑی پر رشک آتا ہے۔ عاطف اسلم اپنی بیگم کے دیوانے ہیں۔ ابرارلحق کی بیوی حریم ابرار۔ ابرار الحق کی بیو ی حریم ابرار ایک بہت ذہین اور ساتھ دینے والی بیگم ہیں۔ یہ شادی سن دو ہزار پانچ میں ہوئی۔ اس جوڑے میں بھی بہت محبت ہے۔ابرار الحق کے تین بچے ہیں اور ان کی بیگم آج بھی اتنی حسین ہیں جتنی شادی کے وقت تھیں۔ وہ سامنے کم آتی ہیں۔ لیکن اکثر خاندان کے فنکشن میں ان کی تصاویر کا سامنا ہوجاتا ہے۔ نعمان حبیب کی بیو ی اسماء نعمان ۔ میں ہوں شاہد آفرید ی سے شہرت پانے والے نعمان حبیب اکثر ڈراموں میں نظر آتے ہیں۔ ان کی بیوی اسماء نعمان سے محبت کی شادی ہے۔ لیکن یہ محبت صرف صورت دیکھ کر نہیں بلکہ سیرت کی وجہ سے بھی ہوئی۔ اسماء کی والدہ اور نانی ایک ادارہ چلاتی ہیں جہاں بوڑھے لوگوں کی دیکھ بھا ل ہوتی ہے۔ اور اسماء وہیں اسی خدمت پر مامو ر تھیں۔ نعمان بوڑھے لوگوں سے ملاقات اور مدد کی نیت سے گئے اور اسماء کو دل دے بیٹھے ۔ ان کی بیوی بہت بھولی صورت اور خوبصورت نین نقش کی مالک ہیں۔ اور نعمان ان کے دیوانے ہیں۔

Leave a Comment