مصیبت ،تکلیف اور قرض سے نجات کا خاص وظیفہ

Museebat, takleef or karz sy nijat ka khas wazeefa

یہ وظیفہ ان لوگوں کے لئے ہے جو مصیبت اور قرض میں گھرے ہوئے ہیں وہ لوگ جن کے گھروں میں بہت زیادہ مصیبت ہے جو قرض کی وجہ سے بہت زیادہ تکلیف میں ہیں ان لوگوں کے لئے یہ وظیفہ ہے چھوٹی سی آیت ہے انشاء اللہ اس کے پڑھ لینے سے آپ کا قرض مصیبت تکلیف ختم ہوجائے گا تو یہ دعا ہے ایک چھوٹی سی یہ دعا حضرت نوحؑ کی ہے رَبِّ اَنِّی مَغْلُوب فانتصر اے اللہ میں بے بس ہو پس تو میری مدد فرما جو لوگ مصیبت تکلیف اور قرض میں گھرے ہوئے ہیں وہ زیادہ سے زیادہ اس آیت کو پڑھیں انشاء اللہ اس کے پڑھنے سے بہت زیادہ فائدہ ہوگا اللہ پاک غیبی خزانے سے مدد فرمائے گا اور قرض سے نجات ملے گی۔

اسے صبح شام سات یا گیارہ دفعہ پڑھ لینا بہتر ہے ۔دشمن کمزور ہو یا تگڑا،اس کا خوف دماغ سے چپکا ہی رہتا ہے . ایسے لوگ جو دشمنوں کے شر کی وجہ سے جانی و مالی نقصان کے اندیشوں میں گرفتار ہوں اور انہیں نقصان اٹھانا پڑتا ہو،خود کو مغلوب اور تنہا و بے یارومددگار سمجھتے ہوں،انہیں ان دو وظائف میں سے کوئی ایک عمل پڑھتے رہنا چاہئے .نما زکے بعد سجدہ کی حالت میں یہ دعا پڑھیں.رَب اَنیِ مَغلْوب فَانتَصِر زیادہ سے زیادہ طاق تعداد میں پڑھیں اورپڑھتے ہوئے دشمن کا تصور کریں، اللہ سے عاجزی کے ساتھ تصوراتی اور قلبی طور پر دعا کریں کہ اے اللہ عزوجل میں کمزور ہوں، تو طاقت و عظمت والا ہے ، میں مغلوب ہوں تو میری مدد فرما.دوسرا عمل بڑا معروف ہے .اسے روزانہ نمازِ فجر سے قبل یا بعد میں چار سو بار پڑھا کریں .

حَسبْنَا اللَہ وَنِعمَ الوَکیلُ وَنِعمَ المَولیٰ وَنِعمَ النَّصیر پیر ابو نعمان رضوی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں .قرآن حکیم کے ایک ایک حرف میں شفاہے.جو مسلمان روزانہ آیات قرآنی کی تلاوت کرتے اور باوضو رہتے ہیں اللہ کریم انکے لئے کشادگی پیدا کرتے ہیں.ایسے لوگ کبھی دنیاوی مسائل سے شاکی نہیں ہوتے نہ انہیں ڈپریشن ہوتا ہے.ان کا دل اور دماغ پرسکون ہوتا ہے.جیسا کہ سورہ فاتحہ کو روزانہ پڑھنے والوں کا معاملہ ہے .

رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے کہ سورہ الفاتحہ میں موت کے علاوہ ہر مرض کے لئے شفا ہے توآقائے دوجہاں ﷺ کا فرمان اس کی ضمانت دیتا ہے کہ سورہ فاتحہ پڑھتے رہنے والوں پر آسانیاں پیدا ہوتی ہیں.جو کوئی بھی سورہ فاتحہ کا عامل بن جاتا ہے اسکا بے تحاشا ذکر کرتا ہے تو ایسے لوگوں پر معاشی تنگی نہیں ہوگی،انہیں غیب سے رزق ملے گا،بیمار ہوں گے تو جلد صحت یاب ہوں گے.سورہ فاتحہ کے عامل جب کسی کو دم کرتے ہیں تو موذی امراض سے چھٹکارا حاصل ہوجاتا ہے.

اگر کوئی انسان کسی مصیبت کا شکار ہوجائے اور کوئی راہ نہ دکھائی دے تو اسے چاہئے کہ چالیس روز تک سورہ فاتحہ ایک سو پچیس بار پڑھ لیا کرے۔اگر کسی مریض کی تیمارداری کے دوران اسکی شفا کے لئے اسکا ہاتھ پکڑ کر سات بار سورہ فاتحہ باوضو ہوکر پڑھی جائے تو وہ جلد صحت یاب ہوگا .سرکہ ایک اسلامی غذا بھی ہے.اسکا استعمال طب اسلامی میں معروف رہا ہے ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Leave a Comment