عورتوں کے چہرے کے غیر ضروری بالوں کا ہمیشہ کیلئے صفایا صرف ان دو چیزوں کا پیسٹ بناؤ اور 2بار لگاؤرزلٹ آپکے سامنے

Oratoon k chehry k ghair Zroori baloon ka hamesha k liye safaya

چہرے پر غیر ضروری بال چہرے کو بد نما بناتے ہیں۔یہ اضافی بال اکثر پیشانی ،آنکھوں کے اردگرد ،ہونٹوں کے اوپری حصے،ٹھوڑی اور چہرے کے اطراف میں موجود ہوتے ہیں۔چہرے پر غیر ضروری بالوں کا اگنا فطری خوبصورتی کو ماند کر دیتا ہے جن سے چھٹکارا پانے کیلئے خواتین بلیچ ، تھریڈنگ ، کریم ،لوشن اورکیمیائی مصنوعات کا سہارا لیتی ہیں جوصرف عارضی نتائج مرتب کرتے ہیں۔ چہرے پر غیر ضروری بالوں کا مسئلہ عام طور پرہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔اس کے علاوہ غیر متوازن غذاؤں کا استعمال، ٹینشن اور موروثیت بھی اس مسئلے کا سبب بن سکتی ہیں۔چہرے کے غیرضروری بالوں کے خاتمے کیلئے اگر کیمیائی مصنوعات کے بجائے قدرتی نسخوں کا استعمال کیا جائے تو اس سے جلد نہ صرف منفی اثرات سے محفوظ رہتی ہے بلکہ چہرے کے بالوں کی نشودنما بھی کم ہوجاتی ہے۔جسم پر موجود غیر ضروری بال آپ کی خوبصورتی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہوتے ہیں ۔ خواتین اور لڑکیاں ان فالتو بالوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے کافی محنت کرتی ہیں مگر یہ غیر ضروری بال ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتے ۔نصف نازک چہرے کے بالوں سے ہمیشہ خائف رہتی ہیں اور ان سے چھٹکارا پانے کیلئے طرح طرح کی ترکیبیں آزماتی ہیں یہ بجا بھی ہے کہ چہرے کے بال تو مردوں کو ہی زیب دیتے ہیں عورتوں کا اس سے کیا کام ۔ آج میں آپ کو دو ایسے گھریلو نسخے بتانے جارہے ہیں جن کے استعمال سے آپ اپنے چہرے کے غیر ضروری بالوں سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارہ حاصل کرسکتی ہے ۔

اجزاء لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ ، بیسن ایک کھانے کا چمچ ، میدہ ایک کھانے کا چمچ ، شہد ایک کھانے کا چمچ ،پانی تین کھانے کے چمچ ترکیب اور طریقہ استعمال کسی برتن میں لیموں کار س ،بیسن ،میدہ اور شہد کو ڈال لیں اب اس میں آہستہ آہستہ پانی ڈال کر ہلائیں۔ جب گاڑھا سا لیپ بن جائے تو اسے تہہ کی صورت میں چہرے پر لگائیں اور اسے خشک ہونے کیلئے چھوڑ دیں ۔ جب لیپ چہرے پر اچھی طرح خشک ہوجائے تو چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں ۔اس کو کچھ دن مسلسل استعمال کرنے سے آپ کے چہرے کے اضافی بال ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیں گےاور ساتھ ساتھ آپ کے چہرے کی رنگت بھی گوری ہوجائیگی ۔ لیموں میں موجود سٹرک ایسڈ آپ کے چہرے کی رنگ کو نا صرف صاف کرتا ہے بلکہ یہ چہرے کے بالوں کو آہستہ آہستہ کمزور بھی کرتا ہے جس سے بال کمزور ہونے کیوجہ سے ختم ہوجاتے ہیں۔ بیسن اور میدہ اچھا ایکس فولی ایٹنگ ایجنٹ ہونے کیوجہ سے بالوں سے بلکل چھٹکارہ دلانے کیلئے نہایت منفرد کردار ادا کرتے ہیں شہد میں قدرتی شوگر کی کافی مقدار ہونے کیوجہ سے یہ بالوں کو اتارنے اور ان کو کمزور کرنے کیلئے ایک اچھا ہیئرز ریموور ثابت ہوتا ہے ۔یہ چہرے سے بال ختم کرنے کے ساتھ ساتھ رنگت نکھارنے کا بھی سبب بنتا ہے۔

Leave a Comment