صرف 333بار پڑھیں سجدے میں سربعد میں اُٹھے گا ہر نیک حاجت پوری

Sirf 333 bar perhain

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ ہم روزانہ تسبیحات پڑھتے ہیں ان کا ایک خاص وظیفہ سبحان ربی الاعلیٰ کا خاص جو وظیفہ ہے تسبیح اللہ تعالیٰ کا وہ ذکر ہے جس کی سلطنت سات آسمانوں تک پھیلی ہوئی ہے ۔ قرآن عظیم کی سات مبارک سورتوں کا آغاز تسبیح سے ہوتا ہے ۔ حضرت نوح ؑ کو ایک تسبیح کی تاکید فرمائی بیٹا سبحان اللہ وبحمدہ کو ہمیشہ لازم پکڑنا یہ وہ کلمے ہیںجس کی برکت سے تمام مخلوق کو روزی ملتی ہے اسی طرح سیدنا ابوبکر صدیق عتیق ؓ آپ کے پاس ایک بڑے بالوں والا پرندہ لایا گیا ہے ارشاد فرمایا کہ اسے کیوں پکڑا ہے جواب دیا گیا کہ اس نے تسبیح کرنا چھوڑ دی اسی لیے ہم نے اسے پکڑلیا تسبیح پڑھنے سے سمندر کی جھاگ کے برابر گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔

تسبیح میں جنت کی آبادی بھی ہے ۔ ایک بار سبحان اللہ پڑھنے سے جنت میں اپنی ملکیت کا ایک درخت لگ جاتا ہے درخت بھی معمولی نہیں بلکہ صدیوں کی مسافت تک پھیلا ہوگا۔تسبیح آدھے میزان کو بھر دیتی ہےباقی کو الحمداللہ بھر دیتا ہے ایک بزرگ کے پاس ایک شخص نے روزی کی تنگی کی شکایت کی تو انہوں نے کہا ہر نماز کے بعد سبحان ربی العظیم اور سبحان اللہ ربی الاعلیٰ یہ تسبیحات کو ئی ایک 100بارہر نماز کے بعد پڑھا کر وہ صاحب زندہ دل انسان تھے

زندہ دل وہ ہوتا ہے جسکے دل میں اللہ تعالیٰ کا ذکر موجود ہو انہوں نے دل کی توجہ سے یہ عمل شروع کیا ایک ہفتہ کے بعدبزرگوں کے پاس آکر کہنے لگے کہ یہ وظیفہ بند کرنے کی اجازت چاہتا ہوں کیونکہ اب تو زمین کے خفیہ خزانے بھی نظر آنے لگے ہیں۔جو عقلمند ہوتے ہیں وہ خزانوں کا مالک بننے سے ڈرتے ہیں کون سنبھالے کون جوابدہ ہو کون حقوق ادا کرے ۔اس تسبیح کی فضیلت میں اتنی بڑی بات بتائی گئی ہے ۔

اگر آپ کی خواہش ہو کہ میرے رکے ہوئے کام اللہ کے فضل کرم سے پورے ہوجائیں ۔اللہ تعالیٰ مجھے اتنا رزق عطاء فرمائے کہ میں لوگوں سے بھیک مانگنا چھوڑ دوں۔یہ عمل ایسا ہے کہ اس رزق میں اضافہ ہوگا صحت مندزندگی عطاء ہوگی ۔ آپ نے سب سے پہلے وضو کرلینا ہے پھر آپ نے قبلہ رخ بیٹھ جانا ہے اور بیٹھ کر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ لیں تو آپ سیدھے سجدے میں چلے جائیں 333مرتبہ سبحان ربی الاعلیٰ یہ کلمات پڑھیں پڑھنے کے بعد سرکو اُٹھائیں ۔جب عمل کرلینا ہے اس کے بعد اُٹھنا ہے اور سلام دونوں طرف پھیر دینا ہے اور پھر آپﷺ کی ذات پر درود شریف پڑھنا ہے اگر آپ کچھ مانگنا چاہتے ہیں دل کھول کر مانگیں جو حاجت ہے پیش کریں اس تسبیح کے صدقے آپ کی مرادوں کو پورا فرمائے گا۔

Leave a Comment