پاکستان کی 10 خوبصورت ترین نیوز اینکرز

Pakistan ki 10 khubsurat treen news anker

 پاکستان کی خوبصورت ترین نیوز اینکرز کے بارے میں جنہوں نے میڈیا انڈسٹری میں آنے کے بعد اپنا نام بنانے کیلئے کیا کچھ کیا اور کیسے کامیابی ملی۔ نمبر 1صدف جبار جن کا شمار پاکستان کی خوبصورت ترین نیوز اینکرز میں ہوتا ہے ۔ نہ صرف بہت خوبصورت ہیں اور ذہین ترین بھی ہیں ان کو کامیاب ترین نیوز اینکر میں شمار کیا جاتا ہے یہ انتہائی باصلاحیت ہیں یہ انتھک محنت کرکے کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتی گئیں ۔ یہ انتہائی سادہ اور خوبصورت ہیں ان کے مداح پوری دنیا میں موجود ہیں جو نیوز پڑھنے کے انداز کو بہت پسند کرتے ہیں یہ اے آر وائی نیوز میں کام کررہی ہیں۔نمبر2قرۃ العین حسن جن کا شمار پاکستان کی انتہائی باصلاحیت اور خوبصورت ترین انتہائی پروفیشنل نیوز اینکر میں ہوتا ہےقرۃ العین معروف جرنلسٹ اقرار الحسن کی بیوی ہیں۔ ان کا تعلق کراچی سے ہے ۔ انہوں نے ہمیشہ اپنی صلاحیت کے بل بوتے پر اپنے آپ کو منوایا ہے ۔ اپنی مسلسل محنت اور پروفیشنل رویہ کی وجہ سے قرعۃ العین کو پاکستان کی چوٹی کی نیوز اینکر میں شامل کیا جاتا ہے ۔ ان کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے ۔ نمبر3گریدہ فاروقی نے اپنے دن رات کی محنت سے نیوز اینکرز میں اپنا خاص مقام بنایا اور پھر نیوز اینکر سے ترقی کرتے کرتے پولیٹیکل شو ہوسٹ کرنے کے قابل ہوگئی ہیں۔ یہ خوبصورت تیز لہجے والی گریدہ فاروقی نے کام کی بدولت اپنا نام بنوایا اور اب ان کو پاکستان کی ٹاپ پولیٹیکل شو ہوسٹس میں ایک خاص مقام حاصل ہے ۔ نمبر 4سارہ الفرڈ انتہائی خوبصورت پرکشش نیوز کاسٹر کا تعلق کراچی ہے ۔

وہ ایک قابل ذکر نیوز کاسٹر اور میزبان کے طور پر جانی جاتی ہیں سارہ نے پاکستان بہترین نیوز چینلز جیو ٹی وی میں کام کیا ہے ان کی خوبصورتی اور خبروں کو پیش کرنے کے خوبصورت انداز کیوجہ سے بہت بڑی تعداد میں لوگ ان کو پسند کرتے ہیں۔وہ ہمیشہ خوشگوار مسکراہٹ کیساتھ اہم نیوز بولیٹن میں اپنی خدمات انجام دیتی رہتی ہیں۔نمبر5اقراء شہزاد جو کہ پاکستان کی نیوز انڈسٹری کی خوبصورت ترین نیوز اینکر میں سے ایک ہیں یہ پاکستان مشہور ترین چینلز میں سے ایک دنیا نیوز کیساتھ وابستہ ہیں یہ ٹیم کی معروف نیوز اینکر ہیں دنیا نیوز میں آنے سے پہلے پی ٹی وی کے بہت سے پروگرامو ں کی میزبانی کرتی رہی ہیں۔ نمبر 6ثمینہ رمضان آپ نے پاکستان میں خوبصورت نیوز اینکرز دیکھی ہونگی خوبصورتی کیساتھ باصلاحیت ہونا کسے کہتے ہیں یہ کوئی ثمینہ رمضان کو دیکھ بخوبی اندازہ لگا سکتا ہے ۔ انہوں نے پاکستان کے بہت سے بہترین نیوز چینلز کیلئے کام کیا ہے ۔ ان کا تعلق لاہور سے ہے یہ انتہائی پراعتماد اور سیدھی سادھا خواتین ہیں۔نمبر7ماریہ میمن جوکہ کسی تعارف کی محتاج نہیں یہ خوبصورت ترین اور باصلاحیت نیوزاینکر پولیٹیکل شو ہوسٹ کے طور پر پوری دنیا میں جانی اور پہچانی جاتی ہیں ۔ جیو ٹی وی میں نیوز کاسٹر اور اینکر پرسن کے طور پر کام کرچکی ہیں اس وقت ماریہ اے آر وائے پر ایک پولیٹیکل شو کو ہوسٹ کرتی ہیں یہ میڈیا انڈسٹری میں باصلاحیت پراعتماد اور خوبصورت لڑکی کے طور پر خاص پہچان رکھتی ہیں۔ نمبر8عائشہ بخش جن کا شمار انتہائی خوبصورت اور پولیٹیکل شو ہوسٹر میں ہوتا ہے ۔

عائشہ بخش چار جولائی 1981پنجاب کے شہر پاکپتن میں پیدا ہوئیں۔ عائشہ بخش نے انتہائی لگن اور انتھک محنت سے پاکستان کی نیوزمیں ٹاپ اینکر میں نام بنایا ۔نمبر9ثناء مرزا ان کا شمار بھی باصلاحیت نیوز اینکر میں شمار کیا جاتا ہے اس وقت پاکستان میں کام کرنے والے نمایاں نیوز کاسٹروں میں سے ایک ہیں وہ اپنی طاقتور آواز خوبصورت شکل خود اعتمادی اور حیران کن مسکراہٹوں کیلئے مشہور ہیں۔

Leave a Comment