سٹار کے سوشل میڈیا پر چرچے

Star k Social media per cherchy

شعیب اختر سے مشابہت رکھنے والی بھارتی خاتون ٹک ٹاک سٹار کے سوشل میڈیا پر چرچےبھارتی نژاد امریکی وینیتا یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی ہیں جنہیں بیحد پسند کیا جاتا ہے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر سے بے انتہا مشابہت رکھنے والی بھارتی نژاد خاتون ٹک ٹاک سٹار نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت زدہ کردیا۔ وینیتا کھلنانی بھارتی نژاد امریکی یوٹیوبر اور ٹک ٹاک سٹار ہیں اور 2018ء میں مس انڈیا نارتھ امریکا کا خطاب بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔ وینیتا یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی ہیں جنہیں بہت پسند کیا جاتا ہے۔ چھ عرصہ قبل وینیتا نے مزاحیہ مواد سے بھری ویڈیو ’’دیسی پیرنٹس‘‘ سوشل میڈیا پر ڈالی تھی،وینیتا کی یہ ویڈیو پاکستان میں سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی اور اسی وقت سے لوگوں نے وینیتا کی سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر سے مشابہت کو نوٹس کیا تھا ، بہت سے لوگوں نے تو شعیب اور وینیتا کو جڑواں بہن بھائی تک قرار دے دیا تھا۔ شعیب اختر سے مشابہت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وینیتا تک بھی پہنچ گئیں اور انہوں نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں جن میں واقعی وینیتا اور شعیب اختر کی شکلوں میں کافی حد تک مشابہت نظر آرہی ہے۔ ان تصاویر کے ساتھ وینیتا نے کیپشن لکھا ’’سب لوگ کہہ رہے ہیں میری شکل اس شخص (شعیب اختر) کے ساتھ ملتی ہے؟ آپ کا کیا خیال ہے؟‘‘۔

Leave a Comment