معافی،مغفرت، ، آسانی کے لئےجامع استغفار

Maafi mahfirat Aasanii k liye jamia Astagh far

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔ناظرین کرام کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام۔۔۔۔امامِ اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ کی گریہ و زاری اور معافی مانگنے کا عجب معمول تھا۔ تبع تابعین کے دور کے ایک بزرگ بیان کرتے ہیں کہ میں کوفہ کی جامع مسجد میں اس ارادے سے رات بسر کرنے آیا کہ دیکھوں امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی شب بیداری کیسی ہوتی ہے۔

وہ فرماتے ہیں : اﷲ کی قسم! میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ نمازِ عشاء پڑھنے کے بعد امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ گھر گئے۔ دن کو جو عالمانہ لباس پہنا ہوا تھا تبدیل کرکے اﷲ کے حضور پیش ہونے کے لئے غلامانہ لباس پہن آئے اور مسجد کے کونے میں کھڑے ہوگئے، ساری رات اپنی داڑھی کھینچتے رہے اور عرض کرتے رہے مولا! ابو حنیفہ تیرا مجرم ہے۔ اسے معاف کردے، حضرت امام اعظم علیہ الرحمۃ کے بارے میں یہ بھی منقول ہے کہ وہ رو رو کر بے ہوش ہو جاتے جب ہوش آتا تو عرض کرتے مولا! اگر قیامت کے دن ابو حنیفہ علیہ الرحمۃ بخشا گیا تو بڑے تعجب کی بات ہوگی۔

چناچہ آپ بھی معافی،مغفرت، نصرت، رحمت، آسانی کے لئےیہ دعا کے الفاظزبانی یاد کر لیجئے۔۔۔ اس دعا کے الفاظ قرآنِ پاک میں سورت ۔۔ البقرۃ ۔۔کی آیت نمبر ۔۔286۔۔میں موجود ہیں ۔۔ آپ کی آسانی کے لئے ان الفاظ کو تلاوت بھی کئے دیتے ہیں جو کہ اسکرین پر بھی آپ کو نظر آ رہے ہیں۔۔۔رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَآ اِن نَّسِیْنَآ اَوْ اَخْطَاْنَارَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَیْنَآ اِصْرًا کَمَا حَمَلْتَہٗ عَلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِنَارَبَّنَا وَ لَاتُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَۃَ لَنَا بِہٖ ۔۔۔۔وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَا اَنْتَ مَوْلٰنَا ۔۔۔فَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ

یعنیاے رب ہمارے! اگر ہم بھول جائیں یا غلطی کریں تو ہمیں نہ پکڑنا، اے ہمارے ربہم پر بھاری وزن نہ رکھ جیسا تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر رکھا تھا، اے رب ہمارے ہم سے وہ بوجھ نہ اٹھوا جس کی ہم میں طاقت نہیں، اور ہمیں معاف کر دے، اور ہمیں بخش دے، اور ہم پر رحم فرما، تو ہی ہمارا کارساز ہے، کافروں کے مقابلہ میں تو ہماری مدد کر۔ناظرین کرام ۔۔۔۔ آپ اس قرآنی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ کیونکہ توبہ و استغفار کی فضیلت میں ہے کہ اﷲ تبارک و تعالیٰ تائب کے لئے جنت کے آٹھ دروازے کھولنے کا حکم فرماتا ہے۔لہذا اللہ پاک ہمیں بھی اس قرآنی دعا کو پڑھنے والا بنائے اور ہمارے ہر چھوٹے بڑے گناہ پر مواخذہ سے بچائے۔۔۔۔آمین ۔۔

Leave a Comment