گھر والوں اور اولاد کے لیے ایک بہت پیاری دعا

Gher waloon or olad k liye Aik bht pyrii dua

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔ناظرین کرام کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام۔۔۔۔اولاد نیک ہو تو آنکھوں کی ٹھنڈک کا سبب بنتی ہے ، اولاکی نیکیوں کا صلہ والدین کو دنیا میں نیک شہرت اور وفات کے بعد صدقۂ جاریہ کی شکل میں ملتا ہے۔اولاد انسان کی آنکھوں کا نور اور دل کا سرور ہوتی ہے۔

ہر مومن و مسلمان نیک اولاد کے لئے دعائیں کرتا رہتا ہے جیسا کہ حضرت ابراہیم خلیل علیہ السلام نے یہ دعاء فرمائی اے میرے رب ! مجھے نیک اولاد عطا کر۔‘ انبیاء علیہم السلام کی دعاؤں اور انکے پس منظر کو دیکھیں کہ انہوں نے کس کس عمر اور کن کن طبی و طبعی حالات میں اللہ سے تعالیٰ اولاد مانگی، پھر بھی اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے دربار سے خالی دامن نہیں لوٹایا، چناچہ گھر والوں اور اولاد کے لیے ایک بہت ہی پیاری دعا موجود ہے۔

اس دعا کے الفاظ قرآنِ پاک میں سورت ۔۔ الفرقان ۔۔کی آیت نمبر ۔۔74۔۔میں موجود ہیں ۔۔ آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے۔۔۔ آپ کی آسانی کے لئے ان الفاظ کو تلاوت بھی کئے دیتے ہیں جو کہ اسکرین پر بھی آپ کو نظر آ رہے ہیں۔۔۔رَبَّنَا هَبۡ لَنَا مِنۡ أَزۡوَٲجِنَا وَذُرِّيَّـٰتِنَا قُرَّةَ أَعۡيُنٍ۬ وَٱجۡعَلۡنَا لِلۡمُتَّقِينَ إِمَامًایعنی اےہمارے رب ہمیں اپنی بیویوں اور اپنی اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک دے اور ہم کو پرہیزگاروں کا امام بنا۔ناظرین کرام ۔۔۔۔ آپ اس قرآنی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔

کیونکہ ایک مؤمن کو بیوی بچوں کے حسن وجمال اور عیش و آرام سے نہیں بلکہ ان کی نیک خصالی سے ٹھنڈک حاصل ہوتی ہے۔لہذا اللہ پاک ہمیں بھی اس قرآنی دعا کو پڑھنے والا بنائے اور اولاد عیال کو آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے ۔۔۔۔آمین ۔۔۔۔

Leave a Comment