مال ودولت میں اضافےکے لئےیہ آیت پڑھ لیں۔

Maloo doalt mai azafy k liye yeh aayat perh lain

بسم اللہ الرحمن الرحیم،السلام علیکم۔۔۔ہم امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ کرام۔۔۔بیان کیا جاتا ہے کہ ایک مرتبہ سیدناموسیٰ ؑ کے زمانے میں بارشیں برسنا بند ہوگئیں ،زمین پر ہریالی اوراناج ختم ہوکر رہ گیا ، قحط سالی کے باعث انسان تو کیا چرند پرند کی زندگی بھی مشکل ہوگئی ۔توموسیٰ ؑاپنے ماننے والوں کوہمراہ لے کر جب دعا کے لیے نکلے تھے توکتنی ہی دیر دعائیں جاری رہیں مگر جواب ملا اے موسیٰ تیری صفوں میں ایک ایسا گناہ گار بندہ موجود ہے جس کے باعث تمہاری دعائیں بھی شرف قبولیت سے محروم ہیں پہلے اس کو نکالیے،

ادھر اسے نکل جانے کی صدائے موسیٰ ؑبلند ہوئی ادھر اس نے دل ہی دل میں ایسی توبہ کی کہ فوراً باران رحمت کا نزول ہونے لگا۔لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ موجودہ حالات میں ہر فرد یہ سمجھے کہ اس صورت حال کا ذمہ دار میں ہی ہوں، میری ہی وجہ سے سب پریشانی میں مبتلا ہیں،ہر فرد اس گناہ گار کی طرح ہی سچی توبہ کرے جو عرش الٰہی تک جاپہنچے۔اور پھر مال ودولت میں اضافےکے لئے کے لئے استغفارکے الفاظ پڑھے۔ استغفارکے یہ الفاظ قرآنِ پاک میں سورت ۔۔ المؤمن ۔۔کی آیت نمبر ۔۔7سے9۔۔میں موجود ہیں ۔۔ آپ ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے۔۔۔ ۔

رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَّحْمَةً وَّعِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِيْنَ تَابُوْا وَاتَّبَعُوْا سَبِيْلَكَ وَقِهِمْ عَذَابَ الْجَــحِيْمِ ۔رَبَّنَا وَاَدْخِلْهُمْ جَنّٰتِ عَدْنِۨ الَّتِيْ وَعَدْتَّهُمْ وَمَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَاۗىِٕـهِمْ وَاَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيّٰــتِهِمْ ۭ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ Ď۝ۙ
یعنی اےہمارےرب تیرے رحمت و علم میں ہر چیز کی سَمائی ہے تو انہیں بخش دے جنہوں نے توبہ کی اور تیری راہ پر چلے اور انہیں دوزخ کے عذاب سے بچالےاے ہمارے رب اور اُنہیں بسنے کے باغوں میں داخل کر جن کا تو نے اُن سے وعدہ فرمایا ہے اور ان کو جو نیک ہوں ان کے باپ دادا اور بیبیوں اور اولاد میں بےشک تو ہی عزت و حکمت والا ہےاور اُنہیں گناہوں کی شامت سے بچالے اور جسے تو اُس دن گناہوں کی شامت سے بچائے تو بےشک تو نے اس پر رحم فرمایا ۔

اور یہی بڑی کامیابی ہے۔ناظرین کرام ۔۔۔۔ آپ اس قرآنی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ کیونکہ حدیث میں ارشاد ہے ’’جسے یہ بات پسند ہے کہ اُس کا نامۂ اعمال اُسے خوش کرے تو اُسے کثرت سے استغفار کرنا چاہیے۔ لہذا مال ودولت میں اضافےکے لئے بھی یہ آیت روزانہ پڑھ لیں ۔ ہماری دعا ہے اللہ پاک ہمارے رزق کے تمام مسائل حل فرمائے۔۔۔۔آمین

Leave a Comment