اولاد اور رزق کے لئے قرآنی دعا

Olad or Rizk k liye Quranii dua

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔ناظرین کرام کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرین کرام۔۔۔۔جب انسان گناہ کا ارتکاب کرتا ہے تو ذاتِ الٰہی اسے گوناگوں عذاب میں مبتلا کر کے انتقام لیتی ہے۔ کبھی بارش نہیں ہوتی اور قحط سالی کے آثار رونما ہو جاتے ہیں۔ کبھی ہری بھری کھیتیاں پانی کو ترستی ہوئی گل سڑ جاتی ہیں۔

کبھی اولاد جیسی نعمتِ عظمیٰ کو انسان کی آنکھیں ترستی ہیں اور کبھی تنگیٔ رزق سے انسان اس قدر مغلوب ہو جاتا ہے کہ اس کے ایمان کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے ان تمام امراض کا علاج اسی استغفار میں مضمر ہے۔ یہ ایک ایسا نسخہ ہے کہ اس کے استعمال سے بیسیوں اولاد کے طلب گاروں کو اولاد نصیب ہوئی، سینکڑوں رزق کے متلاشیوں کو رزق نصیب ہوا۔ اور ان گنت اور لاتعداد کھیتی اور پھلوں کی کمی کا شکوہ کرنے والوں کو وافر اناج اور فروٹ نصیب ہوا۔

چناچہ اولاد اور رزق کے لئے قرآنی دعاکے یہ الفاظ قرآنِ پاک میں سورت ۔۔ البقرہ ۔۔کی آیت نمبر ۔۔127اور128۔۔میں موجود ہیں ۔۔ آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے۔۔۔  ۔۔۔رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُoوَتُبْ عَلَیْنَا اِنَّکَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُیعنی اےہمارے رب ہم سے قبول کر، بے شک تو ہی سننے والا جاننے والا ہے۔ اور ہماری توبہ قبول فرما، بے شک تو بڑا توبہ قبول کرنے والا نہایت رحم والا ہے۔

ناظرین کرام ۔۔۔۔ آپ اس قرآنی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ کیونکہ’ آپ ﷺ نے فرمایا اﷲ تعالیٰ نے میری اُمت کے لیے مجھ پر دو امانیں نازل فرمائی ہیں، ایک یہ کہ ان لوگوں پر عذاب نہیں کرے گا جب تک آپ ﷺ ان میں موجود ہیں اور ان پر عذاب نہیں اُتارے گا جب کہ یہ لوگ توبہ و استغفار کررہے ہوں گے۔ اور جب میں اس دُنیا سے رخصت ہوجاؤں گا تو پھر ان میں قیامت کے دن تک استغفار باقی رہ جائے گا ۔ لہذا اللہ پاک ہمیں بھی اس قرآنی دعا کو پڑھنے والا بنائے اور اولاد اور رزق میں وسعتیں عطا فرمائے۔۔۔۔آمین ۔۔۔

Leave a Comment