اگلے 6 دنوں میں ملک کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے اطلاع دیدی

Agly 6 dinoo mai mulak ka kosam kesa rahy ga?

ملک کے بیشترعلاقوں میں بری ہوائیں موجود ہیں۔ آج بروز جمعرات ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا، تاہم پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بروز جمعرات پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم بروز جمعہ کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ بالائی علاقوں میںشدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع کی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر ٓلود /ابر آلود رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقون میں موسم خشک رہے گا۔ جبکہ اتوار کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر ٓلود /ابر آلود رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقون میں موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بروز سوموار ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر ٓلود رہے گا۔تاہم خطہ پوٹھوار، خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقون میں موسم خشک رہے گاجبکہ بروز منگل ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر ٓلود رہے گا۔تاہم خطہ پوٹھوار، بالائی خیبر پختونخواہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوںمیں موسم خشک رہے گا

Leave a Comment