اس تحریر میں ویزلین کے وہ تین استعمال بتائے جارہے ہیں جو آپ کے چہرے کو بے حد حسین اور دلکش بنادیں گے یہ تینوں ریمیڈیز اگر آپ استعمال کریں تو یہ استعمال کرنے سے آپ کی جوانی میں بھی اضافہ ہوگا جھریوں کا خاتمہ ہوگا اور آپ کا رنگ بھی بہت فئیر ہوجائے گا جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ویسلین ہر گھر میں موجود ہوتی ہے تو اگر آپ ویزلین کو بتائے گئے طریقوں کے مطابق استعمال کریں تو بغیر کوئی خرچہ کئے آپ اپنے چہرے کو بہت ہی خوبصورت اور فیئر بناسکتے ہیں اور یہ کیسے ہوگا سب سے پہلے ویزلین سے ہونٹ سوفٹ کرنے کی ریمیڈی بتاتے ہیں آپ ایک صاف پیالی لیجئے اور اس میں آدھا چمچ ویزلین شامل کیجئے اور اسے ڈبل بوائلر طریقے سے پگھلا لیجئے یعنی اس کو آپ گرم پانی کے پین میں رکھ کر اس طرح سے چمچ چلائیں کہ یہ پگھل جائے اب آ پ اس میں ڈالیں ایک چھوٹا چمچ زیتون کا تیل اور ایک چمچ اس میں چقندر کا فریش رس ڈالئے پھر ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کیجئے اور اس ریمیڈی کو آپ ہفتے میں 3 سے چار بار ضرور استعمال کیجئے آپ اس ریمیڈی کو فریج میں ایک ہفتے تک سٹور بھی کرسکتے ہیں اس کو رات سونے سے پہلے اپنے ہونٹوں پر ہلکا سامساج کرتے ہوئے لگائیے
اور صبح ہونٹ واش کرلیجئے صرف تین بار کے استعمال سے ہی آپ کے ہونٹ بے حد نرم و ملائم اور گلابی ہوجائیں گے ایسا لگے گا جیسے آپ نے ہونٹوں پر لپ اسٹک لگائی ہوئی ہے اور جن لڑکے لڑکیوں کے ہونٹ ڈارک ہوتے ہیں ان کا یہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گا ہونٹ پنک ہوجائیں گے۔
اب ویزلین سے پلکیں اور بھنویں کیسے موٹی اور لمبی کرسکتے ہیں آپ ایک صاف پیالی لیجئے اور اس میں آدھا چمچ ویزلین ڈالئے اور ایک چھوٹا چمچ یعنی ون ٹی سپون اس میں کیسٹر آئل شامل کیجئے اس کے بعد اس میں ایک عدد وٹامن ای کیپسول ڈالئے چار سو ملی گرام والا کیپسول شامل کیجئے کسی بھی کلر کا لے لیجئے اور ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیجئے اور یہ جو پیسٹ تیار ہوگا اسے آپ فریج میں رکھ کر سات دن کے لئے سٹور بھی کرسکتے ہیں لیکن یادرہے کہ فریج میں ہی رکھنا ہے اس کو باہر نہیں رکھنا اس کو استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ مسکارہ برش لے لیجئے اور اس کی مدد سے مکسچر اپنی پلکوں اور بھنوؤں پر لگائیے تین سے چار گھنٹے تک لگارہنے دیجئے اس کے بعد آپ اپنی پلکیں اور بھنویں واش کرلیجئے صرف سات دنوں میں ہی آپ کی پلکیں لمبی گھنی اور بھنویں موٹی موٹی اور بھر ی بھری ہوجائیں گیبہت ہی خوبصورت شیپ بن جائے گی پلکوں کی بھی اور بھنوؤں کی بھی سکن کو ٹائیٹ کرنے کے لئے ویزلین کا استعمال کیسے کرنا ہے ایک صاف پیالی لیجئے اور اس میں ایک چمچ ویزلین ڈال دیجئے اور پھر اسے ڈبل بوائلر کی مدد سے پگھلا لیجئے پھر آپ اس میں ایک چمچ ایلوویرا جیل کسی بھی اچھی کمپنی کا ایلوویرا جیل لے لیجئے اور اس میں آپ آدھا چھوٹا چمچ خالص عرق گلاب شامل کیجئے اور ان تمام اجزاء کو خوب اچھی طرح مکس کرلیجئے آپ اس پیسٹ کو فریج میں رکھ کر تین دن تک سٹور بھی کرسکتے ہیں ۔آپ یہ کریں کہ رات سونے سے پہلے تھوڑی سی یہ کریم اپنے چہرے گردن اور ہاتھوں پر مساج کرتے ہوئے لگائیں کیونکہ ہاتھوں پر بھی جھریاں پڑھ جاتی ہیں گردن پر بھی جھریاں نمودار ہوجاتی ہیں تو ان تمام جگہوں پر مساج کرتے ہوئے یہ کریم لگائیے پوری رات یہ کریم لگی رہنے دیجئے اور صبح کسی اچھے بیوٹی سوپ سے واش کرلیجئے۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین
Leave a Comment