ہر قسم کی لاعلاج بیماری سے شفاء

Her kism ki la ilaj bimarii sy shifa

اس تحریر میں دو سورتوں کا ایسا طاقتور وظیفہ پیش کیا جارہا ہے کہ جس کو پڑھنے سے انشاء اللہ تعالیٰ آپ کی تمام جسمانی اور روحانی بیماریاں ختم ہوجائیں گی۔اس عمل سے ہیپاٹائٹس شوگر جگر معدہ کی بیماریاں جسم کے جتنے بھی امراض ہیں اللہ کے حکم سے سب ختم ہوجائیں گے۔اگر آپ پیسے خرچ کر کر کے اپنا علاج کروا کروا کر تھک گئے ہیں آپ کو شفا نہیں مل رہی خدارا آپ اس عمل کو صرف ایک مرتبہ ضرور آزمائیے۔

یقین کیجئے اللہ کے پاک کلام میں اتنی طاقت ہے کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے سارا قرآن پاک انسان کی بیماریوں کے لئے شفا ہے ہمارے دکھوں کا مداوا ہے۔آپ ان دونوں سورتوں کو صرف صبح اور شام تین تین مرتبہ پڑھ لیں یقین کیجئے آپ کی بیماری چاہے لاعلاج ہی کیوں نہ ہو یا کسی کی سمجھ میں نہیں آرہی اللہ کے حکم سے ضرور ختم ہوجائے گی ۔آپ کو شفاء مل جائے گی۔آپ نے صبح اور شام تین تین بار سورہ القدر بسم اللہ کے ساتھ اور سور ۃ الکوثر بسم اللہ کے ساتھ اول آخر تین مرتبہ درود ابراہیمی کے ساتھ یہ سورتیں پڑھ لیجئے۔

یہ عمل صبح شام درود ابراہیمی کے ساتھ پڑھتے رہئے ۔اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز ہے تو آپ خود کے لئے بھی یہ عمل کر سکتےہیں اسی طرح اگر آپ کسی کے لئے پڑھ کر پانی پر دم کر کے اسے پلا سکتے ہیں یا اس پر دم بھی کرسکتےہیں اسی طرح اپنے لئے بھی اپنے اوپر دم ضرور کیجئے۔بے حد آسان عمل ہے ۔انشاء اللہ آپ کی تمام بیماریاں دور ہوجائیں گی۔

Leave a Comment