قرآن پاک کی ایسی سورت جو زانی کو زنا سے،رزق اتنا کشادہ کہ ہمسائے بھی بانٹیں

Quran Pak ki Aisi surat

قرآن شریف کی ہر سورت مبارکہ حکمت اور نجات سے لبریز ہے۔ یہاں آج ہم سورہ انفال کے روحانی فوائد پیش کرنے جا رہے ہیں۔ الانفال کا معنی قدرتی ذخائر یا قدرتی مال کا طور پر بھی لیا جاتا ہے لیکن یہ سورہ غزوہ بدر کے موقع پر نازل ہوئی جس کی وجہ سے اسے سورہ بدر بھی کہا جاتا ہے اور اسی وجہ سےسورۃ الانفال کا مطلب مال غنیمت کےطور پر لیا جاتا ہے۔سورۃ الانفال کے پڑھنے والا ہمیشہ کامیاب رہتا ہے اسے عزت کے ساتھ دشمنوں پر ہیبت حاصل ہوتی ہے۔

سورۃ الانفال بے گناہ قید میں کئے گئے قیدی کی رہائی کا ذریعہ ، سورۃالانفال لکھ کر موم جامہ میں ڈال کر اگر بازو پر باندھ کرظالم حاکم کے سامنے یا عدالت میں جاوے تو کامیابی حاصل ہووے۔ کسی شخص کو پتھری ہو تو سورۃ الانفال پڑھ کر دم کرے اورعرق گلاب و زعفران سے لکھ کر آب نیساں میں گھول کر پلائی جائے توپتھری خارج ہوجائےگی ۔ امتحان میں کامیابی کیلئے سورۃ الانفال روزانہ پڑھی جاوے اور عرق گلاب و زعفران سے لکھ کر پانی میں گھول کرپی جاوے تو امتحان میں کامیاب نصیب ہو ۔

کھیتوں کو نقصان سے بچانے کیلئے سورۃ الانفال عرق و زعفران سے لکھ کر پانی میں گھول کر وہ پانی کھیتوں میں چھڑکا جائے توفصل کا نقصان نہ ہوگا۔زانی کو زنا سے روکنے کیلئے سورۃ الانفال 41دفعہ پڑھ کر کسی میٹھی چیز پر دم کرکےکسی طریقہ سے اسے پلایا کھلا دی جائے اور اگر یہ ممکن نہ ہو سکے تو ایسی جگہ پر پانی چھڑک دیا جائے جہاں سے وہ عموماً گزرتا ہوتو اس برے کام سے اس کا دل بھر جائے گا اور نیک ہو جائے گا۔ تنگی رزق کا شکار افراد تلاو ت کریں اور لکھ کر پاس رکھ لیں تو تنگی رزق سے نجات مل جائے گی۔

Leave a Comment