ہر مخلوق سے حفاظت کی دعا۔۔۔

Her maklook Sy Hifazat ki dua

بسم اللہ الرحمن الرحیم،السلام علیکم۔۔۔ہم امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرین کرام۔۔۔۔ابوصالح کہتے ہیں کہ میں نے قبیلۂ اسلم کے ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سے سنا کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا اتنے میں آپ کے اصحاب میں سے ایک شخص آیا اور اس نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! آج رات مجھے کسی چیز نے کاٹ لیا، جس کے سبب میں رات بھر نہیں سویا یہاں تک کہ صبح ہوگئی۔

آپ ﷺ نے فرمایا : کس چیز نے کاٹ لیا ؟ اس نے عرض کیا : بچھو نے ۔ آپ ﷺنے فرمایا : سنو اگر تم شام کو یہ دعا پڑھ لیتےجو دعا کے الفاظ ابو داود شریف میں موجود ہیں تو تجھے ان شاء اللہ کچھ نقصان نہ پہنچتالہذا ناظرین کرام آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے تاکہ۔۔۔ تاکہ آپ بھی نقصان سے مضفوظ رہیں ۔ ۔۔۔ٔاَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَیعنی میں اللہ کے تمام کلمات کی پناہ مانگتا ہوں اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے

ناظرینِ اکرام ۔۔۔۔ آپ اس نبوی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔کیونکہ آ پ ﷺکا فر مان مبارک ہے اگر تم شام کو یہ دعا پڑھ لو أعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقتو ان شاء اللہ کچھ نقصان نہ ہوگا۔لہذا اللہ پاک ہمیں بھی اس نبوی دعا کو پڑھنے والا بنائے اور ہر چیز کے شر سے محفوظ فرمائے۔۔۔۔آمین ۔

Leave a Comment