رات کے وقت کی نبوی دعا۔۔۔

Raat k waqt Ki Quranii dua

بسم اللہ الرحمن الرحیم،السلام علیکم۔ناظرین کرام کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام۔۔۔۔حضرت آدم علیہ السلام نے کہا کہ اے اللہ تو نے ہمیں جس درخت کا پھل کھانے سے منع کیا ہم وہ کھا بیٹھے۔اگر تو ہمیں بخشش کے پردے سے نہ ڈھانپے، اپنی رحمت کے پانی سے نہ دھوئے تو ہم نقصان اٹھانے والے ہوجائیں گے۔

یہاں حضرت آدم علیہ السلام یہ کہہ کر استغفار اور توبہ کو جمع کیا کہ ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کرلیا اب ہم تیری طرف راجع، راغب اور تائب ہیں تجھ سے بخشش و مغفرت مانگتے ہیں اگر تو نے بخشش ومغفرت اور رحمت ہم پر کردی تو ہم ظالم نہیں رہیں گے اور آخر میں عرض کیا کہ اگر تونے اپنی بخشش و رحمت نہ فرمائی پھر ہم یقینا نقصان اٹھانے والوں میں ہوں گے۔چناچہ مومن بندے کو دن رات ہر وقت استغفار کرنا چاہئے چناچہ رات کے وقت کی نبوی دعا کے الفاظ حدیث کی کتاب بخاری شریف میں موجود ہیں ۔۔

آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے تاکہ۔۔۔ دنیا وآخرت کے فائدے آپ بھی حاصل کرسکیںاسی لئے آپ کی آسانی کے پیش نظر ان الفاظ کو تلاوت بھی کئے دیتے ہیں جو کہ سکرین پر بھی آپ کو نظر آ رہے ہیں۔۔۔” لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِیعنی اللہ کے سوا کوئی معبود بر حق نہیں ہے، وہ تنہا و یکتا ہے، اسی کی بادشاہی ہے، اور تعریفیں اسی کیلئے ہیں، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، اللہ پاک ہے، تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں، اللہ کے سوا کوئی معبودِ بر حق نہیں ، اللہ بہت بڑا ہے، نیکی کرنے کی طاقت اور گناہ سے بچنے کی ہمت صرف اللہ کی طرف سے ہی ملتی ہے.

ناظرینِ اکرام ۔۔۔۔ آپ اس نبوی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ کیونکہ عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص رات کے وقت بیدار ہو اور پھر کہے:” لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ۔” تو اس کی دعا قبول ہوگی، اور اگر نماز پڑھے تو وہ بھی قبول ہوگی۔۔لہذا اللہ پاک ہمیں بھی اس نبوی دعا کو پڑھنے والا بنائے اور ہمارے دن رات کے تمام گناہ معاف فرمائے۔۔۔۔آمین ۔

Leave a Comment