صلہ رحمی والا استغفار

Sulah Rehmii walii Gunahoo ki mafii ki dua

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔ناظرین کرام کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام۔۔۔۔انسان کتنا ہی گناہگار کیوں نہ ہو، اسے کبھی بھی مایوس نہیں ہونا چاہئے، اللہ کی وسیع رحمت کے سامنے ہمارے گناہوں کی کیا حیثیت ہے، بشرطیکہ انسان گناہوں پر نادم بھی ہو، چنانچہ حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بلاشبہ شیطان نے کہا کہ اے رب! قسم ہے تیری عزت کی کہ میں تیرے بندوں کو بہکاتا ہی رہوں گا

، جب تک کہ ان کی روحیں ان کے جسموں میں رہیں گی، اس پر اللہ جل شانہ نے ارشاد فرمایا کہ مجھے اپنی عزت و جلال کی اور رتبہٴ بلندی کی قسم ہے، میں ان کو بخشتا رہوں گا جب تک وہ مجھ سے مغفرت طلب کرتے رہیں گے۔ چناچہ انسان کو اپنے اور بھائیوں کے لئے استغفار کرتے رہنے چاہیے،اسی لئے یہ دعا کے الفاظ قرآنِ پاک میں سورت ۔۔ الاعراف۔۔کی آیت نمبر ۔۔151۔۔میں موجود ہیں ۔۔ آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے۔۔۔

۔۔۔رَبِّ اغْفِرْلِیْ وَلِاَخِیْ وَاَدْخِلْنَا فِیْ رَحْمَتِکَ وَاَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَیعنی اے میرے رب مجھے بخش دے اور میرے بھائی کو اور ہمیں اپنی رحمت میں داخل کر لیجیے اور آپ سب سے زیادہ رحم کرنے والے ہیں ۔ناظرین کرام ۔۔۔۔ آپ اس قرآنی دعا کو اپنی نماز میں التحیات اور درود شریف کے بعد کی دعاؤں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔

کیونکہ حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے میں نے یہ سنا ہے کہ: جو شخص مومن مردوں اور مومن عورتوں کے لئے استغفار کرے، اللہ تعالیٰ اس کے لئے ہر مومن اور ہر مومنہ کے( استغفار) کے عوض ایک نیکی لکھ دے گا۔ ( طبرانی) کتنا سستا سودا ہے کہ تمام مومن مردوں اور عورتوں کے استغفار کے بدلے ایک ایک نیکی سے ہر مسلمان کے لئے کروڑوں نیکیاں جمع ہوجائیں گی۔ لہذا اللہ پاک ہمیں بھی اس قرآنی دعا کو پڑھنے والا بنائے اور ہمارے تمام گناہوں سے درگزر فرمائے

Leave a Comment