رزق و روزگارکےلئے مختصرنبوی استغفار۔۔۔۔

Rizak Rozgar k liye mukhtaser sii dua

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔ناظرین کرام کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام۔۔۔رزق و روزگار میں اضافے اور گناہوں کو مٹانے کا ایک طریقہ استغفار ہے، اور بخشش کا مطالبہ انبیاء و المرسلین علیہم الصلاۃ و السلام کی عادت مبارکہ بھی ہے، جیساکہ بشریت کے والدین حوا اور آدم دونوں نے کہاتھا کہ اے ہمارے پروردگار! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم ڈھایا، اگر تو ہمیں نہ بخشے اور ہم پر رحم نہ کرے تو ہم خسارہ پانے والوں میں سے ہو جائیں گے،اس سے معلوم ہوا کہ استغفار ہر انسان کی ضرورت ہے ۔

چناچہ گناہوں کی معافی کے لئےاوررزق و روزگارکےلئے مختصرنبوی استغفارکےالفاظ بخاری و مسلم کی حدیث میں موجود ہیں ۔۔ آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے۔۔۔تاکہ رزق و روزگار میں بھی اضافہ ہو اسی لئے آپ کی آسانی کے پیش نظر ان الفاظ کو تلاوت بھی کئے دیتے ہیں جو کہ اسکرین پر بھی آپ کو نظر آ رہے ہیں۔۔۔سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ ، أَسْتَغْفِرُ اللهَ وَأَتُوْبُ إِلَيْهِیعنیاللہ اپنی حمد کیساتھ پاک ہے، میں اللہ سے مغفرت کا طالب ہوں اور اسی کی طرف جوع کرتا ہوں۔

ناظرین کرام ۔۔۔۔ آپ اس نبوی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ کیونکہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا سے مروی ہے کہ: رسول اللہﷺ وفات سے پہلے اکثر اوقات یہ فرمایا کرتے تھےسُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ ، أَسْتَغْفِرُ اللهَ وَأَتُوْبُ إِلَيْهِرزق و روزگار میں اضافہ کی نیت سے بھی پڑھ سکتے ہیں ۔ ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ پاک ہمیں اس نبوی دعا کو پڑھنے والا بنائے اور ہمارے تمام گناہوں کو معاف فرمائے اور رزق و روزگار میں اضافہ فرمائے۔۔۔۔آمین

Leave a Comment