گناہوں کی مغفرت اور رحمت خداوندی کو کھینچنے والا استغفار۔۔۔۔

Gunaho ki maghfirat k liye Quranii dua

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔ناظرین کرام کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام۔۔۔نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے کہ اللہ تعالی رات کو اپنا ہاتھ پھیلاتا ہے تاکہ جس شخص نے دن میں گناہ کئے ہیں وہ رات میں اللہ تعالی کی طرف پلٹ آئے اور دن میں اپنا ہاتھ پھیلاتا ہے کہ رات میں اگر کسی نے کوئی گناہ کیا ہے تو دن میں اپنے رب کی طرف پلٹے اور گناہوں کی معافی مانگے۔

چناچہ گناہوں کی مغفرت اور رحمت خداوندی کو کھینچنے کے لئے استغفارکےیہ الفاظ حدیث۔۔۔۔میں موجود ہیں ۔۔ آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے۔۔۔تاکہ گناہوں کی مغفرت اور رحمت خداوندی آپ کی طرف متوجہ ہو۔ ۔۔اللَّهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيرًا وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، ‏‏‏‏‏‏فَاغْفِرْ لِي مَغْفِرَةً مِنْ عِنْدِكَ، ‏‏‏‏‏‏وَارْحَمْنِي إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ۔”یعنی اے اللہ! میں نے اپنی جان پر بہت ظلم کیا ہے اور گناہوں کو تیرے سوا کوئی معاف نہیں کرتا پس میری مغفرت کر، ایسی مغفرت جو تیرے پاس سے ہو اور مجھ پر رحم کر بلاشبہ تو بڑا مغفرت کرنے ولا، بڑا رحم کرنے والا ہے۔

ناظرین کرام ۔۔۔۔ آپ اس دعا کو صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔اور اپنی نماز میں التحیات اور درود شریف کے بعد کی دعاؤں میں بھی پڑھ سکتے ہیں کیونکہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ مجھے کوئی ایسی دعا سکھا دیجئیے جسے میں اپنی نماز میں پڑھا کروں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ کہا کر “اللَّهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيرًا وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، ‏‏‏‏‏‏فَاغْفِرْ لِي مَغْفِرَةً مِنْ عِنْدِكَ، ‏‏‏‏‏‏وَارْحَمْنِي إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ۔۔۔۔۔۔۔لہذا اللہ پاک ہمیں بھی اس دعا کو نماز پڑھنے والا بنائے اور ہمارے تمام گناہ معاف فرما کر ہمیں اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرمائے۔۔۔۔آمین

Leave a Comment