نقصانات سے حفاظت کی نبوی دعا

Nuksanat sy hifazat ki dua

بسم اللہ الرحمن الرحیم،السلام علیکم۔ناظرین کرام کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام۔۔۔۔دشمن اور حاسدین سے نجات کے متعدد وظائف ہیں۔ بات عمل اور یقین کی ہے۔ جب یقین اپنے عروج کو پہنچ جاتا ہے پھر زبان سے کچھ کہنے یا پڑھنے کی حاجت بھی باقی نہیں رہتی۔ اللہ کے ولی تو تصور میں ہی ایسا گرا دیتے ہیں کہ دشمن ساری زندگی ذلت و رسوائی میں مبتلا رہے۔

ہم یہاں پر حفاظت کی ایک نبوی دعا پیش کر رہےہیں، جس ُکو پڑھ کر آپ سفر میں دشمن کی چال سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔یہ دعا کے الفاظ حدیث کی کتاب کنز العمال میں موجود ہیں ۔۔آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے تاکہ۔۔۔ دنیا وآخرت کے فائدے آپ بھی حاصل کرسکیں ۔۔بِسْمِ اللّٰہِ، آمَنْتُ بِاللّٰہِ، اعْتَصَمْتُ بِاللّٰہِ، تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ، لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ یعنی اللہ کے نام سے نکلتا ہوں، میں اللہ پر ایمان لایا، اللہ کو مضبوط تھاما، اللہ پر بھروسہ کیا، اللہ کے بغیر کسی شر سے حفاظت نہیں اور اللہ کے بغیر کسی چیز کی طاقت نہیں

ناظرینِ اکرام ۔۔۔۔ آپ اس نبوی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ کیونکہ کنزالعمال میں ہے کہ جو شخص اپنے گھر سے سفر وغیرہ کے ارادے سے نکلے اور نکلتے وقت کہے :بِسْمِ اللّٰہِ، آمَنْتُ بِاللّٰہِ، اعْتَصَمْتُ بِاللّٰہِ، تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ، لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ- تو اس نکلنے میں اس کو خیر ملے گی اور اس نکلنے کے بعد اس کی شر سے حفاظت ہوگی۔اللہ پاک ہمیں بھی اس نبوی دعا کو پڑھنے والا بنائے اور ہماری ہر شر سے حفاظت فرمائے۔۔۔۔آمین ۔۔

Leave a Comment