مصیبت زدہ شخص کو دیکھ کر پڑھی جانےوالی دعا

Museebat zada Shakhs ko dekh ker perhi jany wali dua

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔ناظرین کرام کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام۔۔۔آج کل ایک مرض یہ ہے کہ ہم کسی کو کسی مصبیت میں مبتلا دیکھ کر بھی اللہ تعالیٰ کے حضور متوجہ نہیں ہوتے ، اگر چاہتے ہیں کہ وہ مصیبت جو کسی دوسرے تک پہنچی ہے ہم تک نہ پہنچے تو اس خاص دعا کا اہتمام کریں۔

اس دعا کے الفاظ حدیث پاک کی کتاب ترمذی میں موجود ہیں ۔۔آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے تاکہ۔۔۔ دنیا وآخرت کے فائدے آپ بھی حاصل کرسکیں۔الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی عَافَانِی مِمَّا ابْتَلَاکَ بِہٖ وَفَضَّلَنِی عَلٰی کَثِیرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیلًایعنی اے اللہ تیرا ہی شکر ہے کہ تو نے مجھے اس آزمائش سے بچایا جس میں تو نے دوسرے کو مبتلا کیا اور مجھے اپنی بہت ساری مخلوق پر فضیلت بخشی۔

ناظرینِ اکرام ۔۔۔۔ آپ اس نبوی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ کیونکہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص کسی کو مصیبت میں مبتلا دیکھ کر یہ دعا پڑھے : الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی عَافَانِی مِمَّا ابْتَلَاکَ بِہٖ وَفَضَّلَنِی عَلٰی کَثِیرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیلًا-تو وہ اس مصیبت سے محفوظ رہے گا۔لہذا اللہ پاک ہمیں بھی اس نبوی دعا کو پڑھنے والا بنائے اور ہمیں ہر مصیبت سے محفوظ فرمائے۔۔۔۔آمین

Leave a Comment