ہر قسم کےحادثات سے بچنے کی دعا۔

Her kism k hadsaat sy bachny ki dua

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔ناظرین کرام کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام۔۔۔۔ معلم انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام صحابہ کرام نبی کریم کے ہی فیض یافتہ ہیں لیکن بعض ایسے بھی جنہوں نے آپ سے علم کا بہت سا حصہ پایا ، اُنہی میں ایک نام حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کا ھے۔

حضرت ابو الدرداء ضی اللہ عنہنے آپ ﷺ سے قرآن کریم حفظ کیا۔انہی صحابیِ رسولﷺ کے مطلق حضرت تطلق فرماتے ہیں ایک شخص حضرت ابو دردہ رضی اللہ تعالی عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ آپ کا مکان جل گیا فرمایا نہیں جلا پھر دوسرے شخص نے یہی اطلاع دی تو فرمایا نہیں جلا پھر تیسرے آدمی نے یہی خبر دی آپ نے فرمایا نہیں جلاپھر ایک اور شخص نے آکر کہا کہ ابو دردہ۔۔۔

آگ کے شرارے بہت بلند ہوئے مگر جب آپ کے مکان تک آ گ پہنچی تو بجھ گئی فرمایا مجھے معلوم تھا کہ اللہ تعالی ایسا نہیں کرے گا کہ میرا مکان جل جائے کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ جو شخص صبح کے وقت یہ کلمات پڑھ لےتو شام تک اس کو کوئی مصیبت نہیں پہنچے گی میں نے صبح یہ کلیمات پڑھے تھے اس لئے مجھے یقین تھا کہ میرا مکان جل نہیں سکتالہذا ناظرین کرام آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے تاکہ۔۔۔ ہر قسم کےحادثات سے محفوظ رہیں ۔۔۔

اَللّٰہُمَّ اَنۡتَ رَبِّیۡ لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنۡتَ عَلَیۡکَ تَوَکَّلۡتُ وَ اَنۡتَ رَبُّ الۡعَرۡشِ الۡکَرِیۡمِ مَا شَآءَ اللہُ کَانَ وَمَا لَمۡ یَشَاۡ لَمۡ یَکُنۡ وَلَا حَوۡلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الۡعَلِیِّ الۡعَظِیۡمِ اَعۡلَمُ اَنَّ اللہَ عَلٰی کُلِّ شَیۡ ءٍ قَدِیۡر ٌ وَّ اَنَّ اللہَ قَدۡ اَحَاطَ بِکُلِّ شَیۡ ءٍ عِلۡمًا۔ اَللّٰہُمَّ اِنِّیۡ اَعُوۡذُبِکَ مِنۡ شَرِّ نَفۡسِیۡ وَ مِنۡ شَرِّ کُلِّ دَآبَّۃٍ اَنۡتَ اٰخِذٌ بِنَا صِیَتِھَا اِنَّ رَبِّیۡ عَلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ۔ناظرین کرام یہ دعا صبح و شام کرنی چاہئےہماری دعاہے اللہ پاک ہمیں بھی اس دعا کو پڑھنے والا بنائے اور ہر قسم کےحادثات سے ہماری حفاظت فرمائے۔۔۔۔آمین

Leave a Comment