یہ نبوی الفاظ پڑھ لیں ۔۔۔اللہ آپ کو راضی کر دے گا۔۔۔

Yeh nabvii ilfaz perh lain

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔ناظرین کرام کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام۔۔۔۔اللہ کا ذکر انسان کو قوت فراہم کرتا ہے بلکہ ذکر کی وجہ سے انسان ایسے کام بھی کر جاتا ہے جو ذکر کے بغیر ممکن نہیں ۔۔ اسی لحاظ سےحضرت ثوبان رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ فرمانِ نبوی ﷺھے کہ جو مسلمان بندہ صبح و شام تین مرتبہ ان کلمات کا ذکر کر لے یعنی ان الفاظ کوپڑھے تو اللہ کے ذمہ ہوگا کہ اسے قیامت کے دن راضی کرے یہ دعا کے الفاظ احادیث کی صحیح کتب میں موجود ہیں ۔۔

آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے تاکہ۔۔۔ دنیا وآخرت کے فائدے آپ بھی حاصل کرسکیں ۔۔۔رضيتُ باللهِ رباً,وبالا سلامِ ديناً, وبمُحمدٍ نبيایعنی میں راضی ہو گیا اللہ کورب ماننے پر اور اسلام کو دین ماننے پر اور محمد ﷺ کو نبی اور رسول ماننے پر ۔۔۔ناظرینِ اکرام ۔۔۔۔آپ اس نبوی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔

کیونکہ ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا صبح و شام کے وقت (کبھی ) نہیں چھوڑا کرتے تھے۔ اورآپ ﷺ اس دعا کے متعلق فرماتے کہ اس شخص نے ایمان کا مزا پا لیا جو اللہ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کے رسول ہونے پر دل وجان سے راضی ہو گیا۔اللہ پاک ہمیں بھی اس قرآنی دعا کو پڑھنے والا بنائے اور ایمان کی لذت عطا فرمائے۔۔۔۔آمین۔۔۔

Leave a Comment