ادائے قرض کے لئے یوں دعا کریں۔۔

Adaey Qarz k liye yeh Qurani dua kiya krain

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔ناظرین کرام کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام۔۔۔۔حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ کا بیان ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے بڑے بڑے تفکرات نے اور بڑے بڑے قرضوں نے پکڑ لیاہے ۔۔

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تم کو ایسے الفاظ نہ بتا دوں جن کے کہنے سے اللہ تمہارے تفکرات دور اور تمہارے قرض کو ادا فرما دے۔ اس شخص نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ﷺ ضرورارشاد فرمائیں۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا یہ صبح وشام یہ دعا پڑھا کرو ۔۔۔یہ دعاکے الفاظ حدیث کی کتاب سنن ابی داؤد۔۔۔۔ میں موجود ہیں ۔۔آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے تاکہ۔۔۔دنیا وآخرت کے فائدے آپ بھی حاصل کرسکیں۔اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْھَمِّ وَالُحُزْنِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنَ الُعَجْزِ وَاْلکَسَلِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنَ الُجُبْنِ وُالُبُخْلِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ غَلَبَۃِ الدَّیْنِ وَقَھْرِ الرِّجَالِیعنی اے اللہ ! میں فکر اور غم سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں اور عاجزی اور سستی سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں اور بزدلی اور بخل سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں اور قرض کے غالب آجانے اور لوگوں کے مسلط ہوجانے سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں۔

ناظرینِ اکرام ۔۔۔۔آپ اس نبوی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ کیونکہ اس دعا کے پڑھنے والے شخص کا بیان ہے کہ میں نے اس پر عمل کیا تو اللہ پاک نے میری فکر مندی دور فرما دی اور قرض بھی ادا فرمادیااللہ پاک ہمیں بھی اس نبوی دعا کو پڑھنے والا بنائے اور ہمارے تمام مسائل حل فرمائے۔۔۔۔آمین۔

Leave a Comment