شیطانی وسوسوں اور طاغوتی طاقتوں سے بچاؤ کی دعا

Shetanii takatoon sy bchaoo ki dua

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔ناظرین کرام کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام۔۔۔۔شیطانی وسوسوں اور طاغوتی طاقتوں سے بچاؤ کی یہ دعا بہت اہم اور ضروری ہے ہر مسلمان کو یاد کرنی چاہیے بارہا پڑھنی چاہیے شیاطین پیچھے لگے رہتے ہیں وسوسے ڈالتے ہیں ان سے محفوظ رہنے کے لیے یہ دعا بہت اہم ہے۔۔

۔ اور اس دعا کے الفاظ قرآنِ پاک میں سورت مؤمنون کی آیات نمبر۔۔۔ 97 اور 98۔۔۔۔میں موجود ہیں ۔۔ آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے تاکہ۔۔۔دنیا وآخرت کے فائدے آپ بھی حاصل کرسکیں اَعُوْذُ بِكَ مِنْ هَمَزٰتِ الشَّيٰطِيْنِ۔۔۔۔ وَاَعُوْذُ بِكَ رَبِّ اَنْ يَّحْضُرُوْنِ۔۔۔۔یعنی اے میرے رب۔۔۔ میں شیطانوں کے وسوسوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور اس بات سے بھی تیری پناہ چاہتا ہوں کہ وہ شیطان میرے پاس آئیں۔۔۔

پیارے دوستو۔۔۔۔آپ اس قرآنی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ کیونکہرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت سے ملتے جلتے الفاظ میں ہی دعا سکھائی اور رات کو سوتے وقت پڑھنے کی تلقین فرمائی تا کہ ہم ہر قسم کی گھبراہٹ سے محفوظ رہیں۔۔۔

اسی لئے آپ اس قرآنی دعا کو اپنی نماز میں لازمی پڑھیں تا کہ ہم ہر قسم کی گھبراہٹ سے اور شیطانی وسوسوں اور طاغوتی طاقتوں سے محفوظ رہیں کیونکہ شیطان انسان کا دشمن ہے اور شیطان انسان کو غصہ دلاتا ہے اور انسان کے دل میں برے خیالات ڈالتا ہےاس سے بچنے کے لیے اپنے رب کی پناہ مانگتے رہیں۔۔۔۔اللہ پاک ہمیں اس قرآنی دعا کو پڑھنے والا بنائے اور شیطانی وسوسوں اور طاغوتی طاقتوں سے ہماری حفاظت فرمائے۔۔۔۔آمین۔

Leave a Comment