خاتمہ بالخیر کی دعا۔۔۔۔

Khatma bilkhair ki Quranii dua

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔
ناظرین کرام کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام۔۔۔۔خاتمہ بالخیر کی یہ دعا سیدنا یوسفعلیہ السلام کی ھے جسے اللہ تعالیٰ نے قبول فرمایا۔۔۔اللہ تعالیٰ نے جب اپنی نعمت یوسف (علیہ السلام) پر تمام کردی، والدین اور بھائیوں کو ان کے پاس پہنچا دیا، اور انہیں علم نبوت، علم تعبیر رویا، اور مصر کی عظیم بادشاہت سے نوازا تو انہوں نے اپنے رب سے دعا کی کہ اے اللہ ! تو میری باقی عمر تک ان نعمتوں کی حفاظت فرما اور جب موت آئے تو اسلام پر آئے اور مجھے نیک لوگوں میں شامل کردے، بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یوسف (علیہ السلام) نے موت کی تمنا کی تھی، اور اس دعا کے بعد وفات پاگئے، لیکن جمہور اہل علم کی رائے یہ ہے کہ انہوں نے اس دعا کے ذریعہ موت کی تمنا نہیں کی تھی، بلکہ ان کا مقصد یہ تھا کہ جب موت آئے تو اسلام پر آئے۔ اور مجھے نیک لوگوں میں شامل کردے۔۔۔یہ دعاکے الفاظ قرآنِ پاک میں۔۔سورت یوسف۔۔۔۔کی آیت نمبر ۔۔۔۔۔101۔۔۔میں موجود ہیں ۔۔ آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے تاکہ۔۔۔دنیا وآخرت کے فائدے آپ بھی حاصل کرسکیںاسی لئے آپ کی آسانی کے پیش نظر ان الفاظ کو تلاوت بھی کئے دیتے ہیں جو کہ سکرین پر بھی آپ کو نظر آ رہے ہیں۔۔۔فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۣ اَنْتَ وَلِيّٖ فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ ۚ تَوَفَّنِيْ مُسْلِمًا وَّاَلْحِقْنِيْ بِالصّٰلِحِيْنَیعنی اے میرے رب آپ نے مجھے سلطنت کا حصہ عطا فرمایا اور مجھے خوابوں کی تعبیر سکھائی۔ اے آسمانوں اور زمین کے پیدا فرمانے والے آپ ہی دنیا اور آخرت میں میرے کار ساز ہیں مجھے اس حالت میں موت دینا کہ میں فرماں بردار ہوں اور مجھے نیک بندوں میں شامل فرمائیے۔
پیارے دوستو۔۔۔۔آپ اس قرآنی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ کیونکہاس دعا میں پہلے اللہ کے احسانات کا ذکر اور اس کی حمد و ستائش ھے۔ پھر اپنے حسن خاتمہ اور آخرت میں صالحین کے زمرہ میں شمولیت کے لیے اللہ سےدرخواست ہے۔ یہ بات دعا کے آداب میں سے ہے کہ پہلے اللہ کی حمد و ثنا کی جائے پھر اپنی درخواست اس کے حضور پیش کی جائے۔اسی لئے ہماری دعا ھے اللہ پاک ہمیں بھی حمد و ثنا کے ساتھ اس قرآنی دعا کو پڑھنے والا بنائے اور ہمارا خاتمہ بالخیر فرمائے۔۔۔۔آمین۔۔۔

Leave a Comment