کوتاہیوں اور غفلتوں سے معافی کی دعا۔۔۔

Kotahiyon or ghaflatoon sy maafi ki dua

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔
ناظرین کرام کوآج کی بزم مییں بھی ۔۔۔۔۔ خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام۔۔۔۔جنگ احد کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حکم عدولی کرتے ہوئے پہاڑی پر کھڑے ے تیرانداز اپنی جگہ سے ہٹ گئے اور کچھ صحابہ شکست کے آثار دیکھ کر ہمت ہار بیٹھے اور کچھ اس موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت کی خبر سن کر بالکل ہی پست ہوگئے تو ان کوتاہیوں کی معافی کے لئے انہوں نے یہ دعا مانگی تواس پر اللہ تعالی نے دنیا اور آخرت دونوں کے ثواب سے نوازا۔۔۔۔یہ دعا کے الفاظ قرآنِ پاک میں سورت آل عمران کی آیت نمبر 147 میں موجود ہیں ۔۔آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے تاکہ۔۔۔ دنیا وآخرت کے فائدے آپ بھی حاصل کرسکیںاسی لئے آپ کی آسانی کے پیش نظر ان الفاظ کو تلاوت بھی کئے دیتے ہیں جو کہ سکرین پر بھی آپ کو نظر آ رہے ہیں۔۔۔رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسْرَافَنَا فِي أَمْرِنَا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ ۔۔۔یعنیاے ہمارے رب بخش دے ہمارے گناہوں کو، اور ہمارے کاموں میں حد سے آگے بڑھ جانے کو اور ہمارے قدموں کو ثابت رکھ اور کافر قوم کے مقابلہ میں ہماری مدد فرما۔۔۔۔پیارے دوستو۔۔۔۔ آپ ان الفاظ کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں کیونکہ مومن کا اصل سرمایہ رجوع الی اللہ اور اسی کے حضور دعاء والتجا ہے۔۔۔ سو مومن صادق میدان معرکہ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہے کہ تو ہمیں ثابت قدم رکھ اور کافروں کے مقابلے میں ہماری مدد فرما۔ اور ہمیں ان پر فتح و غلبہ نصیب فرما۔ سو اس طرح جنگ احد کے تیراندازوں نے اپنی اس دعاء والتجا سے یہ درس بھی پچھلے آنے والوں کے لیے چھوڑا کہ مومن صادق کا اصل بھروسہ، اسلحہ، اور سامان حرب و ضرب وغیرہ کے ظاہری اسباب و وسائل پر نہیں ہوتا، بلکہ اپنے خالق ومالک کی مدد اور اس کی توفیق و عنایت پر ہوتا ہے۔۔۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی ہماری کوتاہیوں اور غفلتوں کو اس دعا کے پڑھنےسے معاف فرمائیں ۔ آمین۔۔

Leave a Comment