یہ قرآنی دعا پڑھیں مرنے سے پہلے کلمہ نصیب ہوگا۔۔۔ حصول استقامت کی بہترین دعا۔۔۔۔۔۔

Yeh AQurani dua sirf 1 dafa per lain

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔
ناظرین کرام کوآج کی بزم مییں بھی ۔۔۔۔۔خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔۔اور ہماری دعا بھی ہے۔۔ کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام،انسان اللہ سے دعا کرتا ہے کہ ہمارے ایمان کو سلامت رکھنا کیونکہ سلامتی کی توفیق اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے۔نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کس قدر بڑے پیغمبر تھے پھر بھی اللہ سے ایمان کی سلامتی کی دعا کرتے رہتے تھے۔ ظاہر ہے کہ دنیا میں چاروں طرف۔۔۔ بیشمار دنیاوی رنگینیاں اور شیطانی بہکاوے ہیں ۔انسان کسی بھی وقت پھسل سکتا ہے۔ لیکن اگر دست ِدعاپھیلائے رکھے کہ اے رب ! تو سب کچھ عطا کرنے والا ہے ہمیں اپنے فضل و کرم سے ایمان کی سلامتی عطا کر دے تو پھر کوئی مشکل اورکوئی پریشانی نہیں ۔ پھر انسان دعا کرتا ہے اے ہمارے رب ! بیشک تو ہم سب کو ایک مقرر دن ضرور اپنے حضور جمع کرنے والا ہے۔ اس دن کے آنے میں کوئی شک نہیں اور وہ دن ایسا ہوگا کہ جس دن ہر انسان کا حساب کتاب لیا جائے گا۔ کیونکہ ہم مسلمان ہیں اور ہمارا روزِ قیامت پر پکا یقین ہے۔ اسی لئےحصول استقامت کی بہترین دعا کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔۔یہ قرآنی دعا کوپڑھنے سے انشا اللہ مرنے سے پہلے کلمہ نصیب ہوگا اور ایمان پر موت آئے گی۔۔اس دعاکے الفاظ قرآنِ پاک میں سورت ۔۔آل عمران۔۔کی آیت نمبر ۔۔8۔۔میں موجود ہیں ۔۔آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے تاکہ۔۔۔دنیا وآخرت کے فائدے آپ بھی حاصل کرسکیںاسی لئے آپ کی آسانی کے پیش نظر ان الفاظ کو تلاوت بھی کئے دیتے ہیں

جو کہ سکرین پر بھی آپ کو نظر آ رہے ہیں۔۔۔رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ ھَدَيْتَنَا وَھَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً ۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْوَھَّابُ۔یعنی اے ہمارے رب جب تو ہمیں ہدایت دے تو اس کے بعد ہمارے دلوں کو تیڑھا مت کر اور اپنی طرف سے ہمیں رحمت عطا فرما ۔۔بے شک تو بہت دینے والا ہے ۔۔۔ناظرینِ اکرام ۔۔۔۔آپ اس قرآنی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ کیونکہسیدہ ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے یہ دعا فرمائی کہ اے دلوں کے پھیرنے والے میرے دل کو اپنے دین پر ثابت رکھ۔۔۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےیہ قرآنی دعا فرمائیہماری دعا ھے اللہ پاک ہمیں بھی اس قرآنی دعا کو پڑھنے والا بنائے اور مرنے سے پہلے کلمہ نصیب فرمائے۔۔۔۔آمین۔۔۔۔

Leave a Comment