اپنے اہل وعیال کے لئے خصوصی دعا

Ahlo Aayal k liye khasoosi dua

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔
ناظرین کرام کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔۔اور ہماری دُوابھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام۔۔۔آج کی یہ قرآنی دعا اللہ کے نیک اور پسندیدہ بندوں کی دعا ہے ۔۔۔جو بندے نیک ہوتے ہیں انہیں اپنی ازواج و اولادکی دینداری کی بھی فکر رہتی ہے وہ جہاں ان کے کھانے پینے کا فکر کرتے ہیں وہاں انہیں دین سکھانے اور ان کی دینی تربیت کا بھی اہتمام کرتے ہیں اگر بیوی بچے جسمانی اعتبار سے صحت مند ہوں اور انہیں کھانے پینے کو خوب ملتا ہو اور اللہ تعالیٰ کے اور ماں باپ کے نا فرماں ہوں تو آنکھوں کی ٹھنڈک نہیں بنتے بلکہ و بال بن جاتے ہیں۔ جب اولاد کو دین پر ڈالیں گے اور انہیں متقی بنائیں گے اور زندگی بھر انہیں دین پر چلاتے رہیں گے تو ظاہر ہے کہ اس طرح متقیوں کے امام اور پیشوا بنے رہیں گے۔۔۔۔کیونکہ ایک مومن کی آنکھ محض بیوی بچوں کے ظاہری حسن و جمال اور عیش و آرام سے نہیں بلکہ دراصل ان کی نیکی اور پاکیزہ اخلاق سے ٹھنڈی ہوتی ہے۔۔۔ تو آج کی اس قرآنی دعا کے الفاظ قرآنِ پاک میں سورت ۔۔فرقان۔۔کی آیت نمبر ۔۔74۔۔میں موجود ہیں ۔۔ آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے تاکہ۔۔۔دنیا وآخرت کے فائدے آپ بھی حاصل کرسکیںاسی لئے آپ کی آسانی کے پیش نظر ان الفاظ کو تلاوت بھی کئے دیتے ہیں جو کہ سکرین پر بھی آپ کو نظر آ رہے ہیں۔۔۔رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّيّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْيُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِيْنَ اِمَامًا ۔۔۔
یعنی اے ہمارے رب۔۔۔ ہمیں اپنی بیویوں اور اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عنایت فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا سردار بنا۔۔
محترم ناظرین ِکرام۔۔۔۔ جس کی اولاد یا بیوی نافرمان ہے اس کے لیے زندگی ایک عذاب ہے ۔ بہرحال نافرمانی سے اللہ ہماری حفاظت فرمائے۔۔۔۔۔۔آپ اس قرآنی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ کیونکہاس قرآنی دعا کے پڑھنے سے گھر میں سکون اور سلامتی کی فضا اللہ کے حکم سے قائم و دائم رہیں گی۔۔۔ اور اولاد بھی نافرمانی سے محفوظ رہے گی۔۔۔اللہ پاک ہمیں اس قرآنی دعا کو پڑھنے والا بنائے اور ہمارے اہل و عیال کو ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے ۔۔۔۔آمین۔۔۔

Leave a Comment