عقل رکھنے والوں کیلئے ایک جامع اور مؤثر قرآنی دعا۔۔۔۔

Aakal rakhny waloon k liye Quranii Aayat

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔
ناظرین کرام کوآج کی بزم میں بھی ۔۔۔۔ خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام۔۔۔۔فرمانِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے جس نے رات کو سورۃ بقرہ کی آخری دو آیات پڑھی تو وہ اس کے لیے ہر معاملہ میں کافی ہو جائیں گی ۔۔۔ آج کی یہ دعاا نہی آخری آیات کا حصہ ہے ۔۔۔آج کی اس جامع اور مؤثر قرآنی دعا کے الفاظ قرآنِ پاک میں سورت ۔۔بقرہ۔۔کی آیت نمبر ۔۔۔286۔۔۔میں موجود ہیں ۔۔ آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے تاکہ۔۔۔دنیا وآخرت کے فائدے آپ بھی حاصل کرسکیںاسی لئے آپ کی آسانی کے پیش نظر ان الفاظ کو تلاوت بھی کئے دیتے ہیں جو کہ سکرین پر بھی آپ کو نظر آ رہے ہیں۔۔۔رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَآ اِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهٗ عَلَي الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهٖ ۚ وَاعْفُ عَنَّا ۪ وَاغْفِرْ لَنَا ۪ وَارْحَمْنَا ۪ اَنْتَ مَوْلٰىنَا فَانْــصُرْنَا عَلَي الْقَوْمِ الْكٰفِرِيْنَ۔۔۔یعنی اے ہمارے رب ہم پر اتنا بوجھ نہ ڈال جس کے اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں ۔۔۔اور ہمارے گناہوں کو معاف فرما اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما ۔۔۔تو ہی ہمارا حامی و مددگار ہے۔۔۔ پس تو کافروں کے مقابلے میں ہماری مدد فرما۔۔۔۔۔۔۔پیارے دوستو۔۔۔۔آپ اس قرآنی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ کیونکہحضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی اس دعا سے متعلق فرماتے ہیں کہ ۔۔۔جو شخص ذرا سی بھی عقل رکھتا ہو تو وہ رات کو سورۃ بقرہ کی آخری دو آیات کی تلاوت کیے بغیر سو نہیں سکتا۔۔۔۔

اسی طرح ایک حدیث کا مفہوم بھی ہے کہ جو شخص رات کو سورۃ بقرہ کی آخری آیات تلاوت کر کے سوتا ہے تو اللہ پاک اس شخص کی وہ رات غفلت سے نکال کر عبادت میں شمار فرماتے ہیں۔۔۔۔بہرحال ہماری دعا ہے۔۔۔اللہ پاک ہمیں بھی اس قرآنی دعا کو پڑھنے والا بنائے اور ہماری راتوں کو غفلت سے نکال کر عبادت میں شمار فرمائے۔۔۔۔آمین۔۔۔۔

Leave a Comment