گناہوں سے معافی کی مختصر دعا

Gunahoo sy maafi ki mukhtaser si dua

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔
ناظرین کرام کو آج کی بزم میں خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔۔اور ہماری دوابھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام۔۔۔۔اللہ تعالی نےگناہوں سے معافی کی یہ مختصر دعااپنے نبی کو سکھائی ہے اور ان کو استغفار کا حکم دے کر دراصل امت محمدیہ صلی اللہ وسلم کو تعلیم دی ہے کہ وہ بھی استغفار کریں ۔۔۔اس دعاکے الفاظ قرآنِ پاک میں سورت ۔۔مؤمنون۔۔کی آیت نمبر ۔۔118۔۔میں موجود ہیں ۔۔ آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے تاکہ۔۔۔دنیا وآخرت کے فائدے آپ بھی حاصل کرسکیںاسی لئے آپ کی آسانی کے پیش نظر ان الفاظ کو تلاوت بھی کئے دیتے ہیں جو کہ سکرین پر بھی آپ کو نظر آ رہے ہیں۔۔۔رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَيْرُ الرّٰحِمِيْنَ۔۔۔یعنی اے میرے رب مجھے بخش دیجئےاور رحم فرمادیجئے اور آپ سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔۔محترم ناظرینِ کرام ۔۔۔۔آپ اس قرآنی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ کیونکہ اس دعا میں آنحضرت ﷺکو اور آپ کی امت کے تمام اہل حق کو ۔۔۔اپنے رب کے حضور ۔۔۔دعا و درخواست کی تعلیم و تلقین فرمائی گئی ہے کہ آپ ہمیشہ اپنے رب کے حضور۔۔۔ یہ دعا و درخواست کرتے رہیں کہ اے میرے رب میری بخشش فرما، اور مجھ پر رحم فرما، یعنی گزشتہ کمزوریاں اور کوتاہیاں معاف فرما دے اور آئندہ کیلئے ہمیشہ اپنی رحمت و عنایت کے سائے میں رکھ، کہ تو ہی ہے سب سے بڑا رحم فرمانے والا، اور اس دعا کی تعلیم و تلقین کا مطلب یہ ہے کہ اس میں قبولیت کا وعدہ ہے۔۔۔ سو ہم سب بھی اس موقع پر اپنے رب کے حضور یہ دعا کرتےہیں اور اخلاص و عاجزی سے کرتے ہں۔ کہ اللہ پاک ہمیں بھی اس قرآنی دعا کو پڑھنے والا بنائے اور ہمیں بخش دے۔۔۔۔آمین۔۔۔۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔۔

Leave a Comment