اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کاشکراداکرنے کی دعا۔۔۔۔

Shuker ada kerny ki dua

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔
ناظرین کرام کوآج کی بزم مییں بھی ۔۔۔۔۔ خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام۔۔۔۔اللہ تعالی نے سیدنا سلیمان علیہ السلام کو نبوت کے ساتھ ساتھ بادشاہت بھی عنایت فرمائی تھی اور اُنہیں پرندوں اور جانوروں کی بولیاں بھی سکھائی تھی ایک مرتبہ وہ اور ان کا لشکر کر چنیوٹیوں کے میدان سے گزرنے لگے تو ایک چونٹی نے کہا اےچنیوٹیوں !اپنی بلو میں گھس جاؤ۔۔۔کہیں سلیمان اور اس کا لشکر انجانے میں تمہیں روند نہ ڈالےیہ سن کر سلیمان علیہ السلام مسکرائےاور فوراً اللہ کا شکرادا کرتے ہوئے یہ شکرکے دعا ئیہ الفاظ کہےیہ دعا کے الفاظ قرآنِ پاک میں سورت ۔نمل۔۔۔کی آیت نمبر ۔۔19۔۔میں موجود ہیں ۔۔ آپ بھی انشکرکے دعا ئیہ الفاظکو زبانی یاد کر لیجئے تاکہ۔۔۔دنیا وآخرت کے فائدے آپ بھی حاصل کرسکیںاسی لئے آپ کی آسانی کے پیش نظر ان الفاظ کو تلاوت بھی کئے دیتے ہیں جو کہ سکرین پر بھی آپ کو نظر آ رہے ہیں۔۔۔رَبِّ اَوْزِعْنِيْٓ اَنْ اَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِيْٓ اَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلٰي وَالِدَيَّ وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰىهُ وَاَدْخِلْنِيْ بِرَحْمَتِكَ فِيْ عِبَادِكَ الصّٰلِحِيْنَیعنی اےاے میرے رب مجھے توفیق دے کہ میں تیری نعمتوں کا شکر ادا کروں جو تو نے مجھے اور میرے والدین کوعطا کی ہیں اور ہمیشہ نیک کام کرتا رہوں جس سے تو راضی ہو جائے اومجھے اپنے نیک بندوں میں شامل کرلے۔۔۔
ناظرینِ اکرام ۔۔۔۔آپ اس قرآنی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ کیونکہ یہی تقاضا ہوتا ہے ہر نعمت کا کہ بندہ اس سے مشرف و سرفراز ہونے پر اپنے خالق ومالک کے حضور دل و جان سے جھک جائے اور صدق دل سے اس کا شکر بجا لائے جس سے وہ نعمت اس کے لیے دارین کی سعادت و سرخروئی سے سرفرازی کا ذریعہ بن جاتی ہے۔اسی لئےاللہ پاک ہمیں بھی اس قرآنی دعا کو پڑھنے والا بنائے اور ہمیں شکر ادا کرنے والا بنائے۔۔۔۔آمین۔۔۔۔

Leave a Comment