جسمانی بیماریوں سے نجات کی دعا

Jismaani bimariyon sy Nijat ki dua

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔
ناظرین کرام کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔۔اور ہماری دُوا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام۔۔۔۔سیدنا ایوب علیہ السلام کو اللہ تعالی نے ہر قسم کی نعمتیں دے رکھی تھی اور وہ بہت شکر گزار بندے تھے اللہ نے ایوب علیہ السلام کے صبر کو آزمانے کے لیے تدریجاً سب نعمتیں چھین لی اور جسمانی بیماریوں میں مبتلا کردیا لیکن پھر بھی ان کی زبان سے ناشکری کا ایک لفظ بھی نہیںنکلا۔۔۔۔ بلا آخر جب تکلیف حد سے بڑھ گئی تو 18 سال کی آزمائشوں کے بعد یہ دعا فرمائی تو اللہ تعالی نے دعا قبول فرمائی اور دوبارہ دولت اور صحت سے نوازا۔ حضرت ایوب علیہ السلام کی اس دعا کے الفاظ قرآنِ پاک میں سورت ۔۔الانبیا۔۔کی آیت نمبر ۔۔83۔۔میں موجود ہیں آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے تاکہ۔۔۔دنیا وآخرت کے فائدے آپ بھی حاصل کرسکیںاسی لئے آپ کی آسانی کے پیش نظر ان الفاظ کو تلاوت بھی کئے دیتے ہیں جو کہ سکرین پر بھی آپ کو نظر آ رہے ہیں۔۔۔(رب ِ)اَنِّىْ مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَاَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِيْنَ۔۔۔یعنی اے میرے رب۔۔۔ مجھے سخت تکلیف پہنچی ہے اور تو رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔۔پیارے دوستو۔۔۔۔آپ اس قرآنی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔کیونکہ حضرت ایوب علیہ السلام کی اس دعا میں مسلمانوں کو مصائب میں صبر کا حکم ملا ہے تاکہ وہ تقدیر پر صابر و شاکر رہیں اور انہیں صبر کرنے پر حوصلہ ملے، اور قرآن مجید کی ہدایات سے مسلمان اور عبادت گزار ہی نفع حاصل کرتے ہیں۔اللہ پاک ہمیں بھی اس قرآنی دعا کو پڑھنے والا بنائے اور ہماری تمام روحانی و جسمانی بیماریوں کوختم فرمائے۔۔۔۔آمین۔۔۔۔

Leave a Comment