قرآنمیں مختصر ترین استغفار کی دعا ۔۔۔۔

Quran mai mkhtasir si dua

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔
معززخواتین وحضرات کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کوہمیشہ خیر وعافیت سے رکھے۔۔۔ناظرینِ کرام۔۔۔۔مسلم شریف میں ایک واقعہ ہے کہ اسی امت میں سے یا گذشتہ امتوں میں سے ایک بندے نے گناہ کیا اورپھرکہنے لگا، اے الله! میرے گناہ کو بخشش دے، تو الله تبارک وتعالی نے فرمایا: میرے بندے نے گناہ کیا، وہ جانتا ہے کہ اس کا ایک پرورد گار ہے ، جو گناہ بخشتا ہے اور جس کو چاہتا ہے اور جب چاہتا ہے گناہ پر مؤاخذہ کرتا ہے۔پھر وہ گناہ کی طرف لوٹا او رگناہ کر لیا، پھر کہنے لگا، اے میرے رب! میرے گناہ کو بخشش دے، پس الله تبارک وتعالی نے فرمایا: میرے بندے نے گناہ کیا اور وہ جانتا ہے کہ اس کا رب ہے، جو گناہ معاف کرتا ہے اور گناہ پر مؤاخذہ کرتا ہے۔پھر وہ گناہ کی طرف لوٹا اور گناہ کیا، پھر کہنے لگا اے میرے رب! میرے گناہ کو بخش دیجیے، پس الله تبارک وتعالی نے فرمایا: میرے بندے نے گناہ کیا اور وہ جانتا ہے کہ اس کا ایک پرورد گار ہے جو گناہ بخشتا ہے او رگناہ پر مؤاخذہ کرتا ہے پس جب تک تُو استغفار کرتا رہے تو جو چاہے کرے ، میں نے تجھے بخش دیا۔چناچہ گناہ کی معافی اور استغفار کے لئے یہ دعا کے الفاظ قرآنِ پاک میں سورت ۔۔ الاعراف ۔۔کی آیت نمبر ۔۔149۔۔میں موجود ہیں ۔۔ آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے۔۔۔ آپ کی آسانی کے لئے ان الفاظ کو تلاوت بھی کئے دیتے ہیں جو کہ اسکرین پر بھی آپ کو نظر آ رہے ہیں۔۔۔لَئِنْ لَّمْ یَرْحَمْنَا رَبُّنَا وَیَغْفِرْلَناَ لَنَکُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ۔
یعنی اگر ہمارے رب نے ہم پر رحم نہ کیا اور ہمیں نہ بخشا تو بے شک ہم تباہ ہو جائیں گے۔ ناظرین کرام ۔۔۔۔ آپ اس قرآنی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ کیونکہ آپ صلی الله علیہ وسلم اپنی اُمّت پر اتنے شفیق او رمہربان تھے، کہ ہر وقت اپنی گناہ گار اُمّت کی بخشش کی فکر تھی۔بخاری شریف کی روایت ہے:”کہ
آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: کہ ہر نبی کی ایک دعا ہوتی ہے ، جو وہ کرتا ہے ( اور وہ قبول ہوتی ہے ) اور میں چاہتا ہوں کہ اپنی دعا آخرت میں اُمّت کی شفاعت کے لیے محفوظ رکھوں۔ لہذا اللہ پاک ہمیں بھی اس قرآنی استغفار کو پڑھنے والا بنائے اور ہمارے گناہوں سے در گزر فرمائے۔۔۔۔آمین ۔۔۔۔ا

Leave a Comment