استغفار کی چھوٹی سی دعا۔۔۔۔

Astaghfar ki aik chooti si dua

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔
ناظرین کرام کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام۔۔۔۔دنیا میں انسان کو بسا اوقات مالی مشکلات پیش آتی ہیں تو کبھی بیماریوں کی صورت میں مصائب سے دو چار ہونا پڑتا ہے، ایسی مشکلات ومصائب میں دنیاوی اسباب اختیار کرنے چاہییں، اس میں کوئی حرج نہیں ، لیکن ہمیں یہ بھی سوچنا چاہیے، کہ آخر مجھے مصائب ومشکلات میں مبتلا کرنے والی ذات صرف الله تعالیٰ کی ہے، اگر میں اس مشکل ومصیبت کے ازالے کے لیے در بدر گھوما ہوں اور ہر اس آدمی کے پاس جس سے ذرہ سی بھی اس مشکل کی داد رسی کی امید تھی، اس کا دروازہ کھٹکھٹایا، تو کیا میں نے کبھی اس ذات کے سامنے اپنی مشکل او رمصیبت رکھی ہے جس ذات کے علاوہ اور کوئی نہ تکلیف پہنچاسکتا ہے اور نہ تکلیف ہٹا سکتا ہے؟! چناں چہ ہمیں ہر مصیبت وپریشانی میں الله تبارک وتعالیٰ کی طرف متوجہ ہونا چاہیے اور اپنے طرز زندگی پر غور کرنا چاہیے کہ آیا کہیں میری زندگی اس رب کی نافرمانی میں تو نہیں گزر رہی، اگر گناہوں کی زندگی ہو تو اس سے فوراً توبہ کرنی چاہیے۔توبہ کے لئے یہ دعا کے الفاظ حدیث میں موجود ہیں ۔۔ آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے۔۔۔ آپ کی آسانی کے لئے ان الفاظ کو تلاوت بھی کئے دیتے ہیں جو کہ اسکرین پر بھی آپ کو نظر آ رہے ہیں۔۔۔سبحانک اللھم وبحمدک ،أشھد أن لاالہ الا أنت أستغفرک وأتوب الیکیعنی اللہ پاک ہےاور اللہ کی ہی حمد ہے ، میں گواہی دیتا ہوں کہ کوئی معبود
میں اللہ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور میں اللہ کی طرف متوجہ ہوتا ہوں ۔ناظرین کرام ۔۔۔۔ آپ اس دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ کیونکہ حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ وضو کے بعد یہ ہی پڑھا کرتے تھےسبحانک اللھم وبحمدک ،أشھد أن لاالہ الا أنت أستغفرک وأتوب الیک
لہذا اللہ پاک ہمیں بھی اس دعا کو پڑھنے والا بنائے اور تمام گناہوں کو معاف فرمائے۔۔۔۔آمین

Leave a Comment