شیطان کے شر سے محفوظ رہنے کی قرآنی دعا ۔۔۔۔

Shetan k sher sy mehfooz rehny ki dua

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔
ناظرین کرام کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام۔۔۔۔خالق کائنات نے کچھ چیزوں کو اختیار دیا ہےکہ وہ اپنی مرضی سے اپنے ارادے سے اپنے راستے کو متعین کریں۔ خدا نے اختیار دیا ہے، معرفت کے وسائل دیے ہیں، ہدایت کرنے کے وسائل دیے ہیں۔ پھر اختیار دیا تمہاری مرضی، جس طرح انسان کو خدا نے پیدا کرنے کے بعد اسے ارادہ اور اختیار عطا کیا۔ اور فرمایا کہہم نے انسان کو راستہ دکھا دیا ہے اسے معرفت دے دی ہے، حق اور باطل کی پہچان اسے دے دی ہے، اب اس کی اپنی مرضی ہے اب یہ چاہے تو حق کو قبول کر لے شکر گذار بن جائے، چاہے تو حق کا انکار کر کے باطل کو مان کے ناشکرا بن جائے اور شیطانی کام کرے۔۔کیونکہ شیطان انسان کا دشمن ہے تو اس کے شر سے محفوظ رہنے کے لئے آج کی یہ دعا کے الفاظ قرآنِ پاک میں سورت ۔۔المومنون۔۔کی آیت نمبر ۔۔97۔۔میں موجود ہیں ۔۔ آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے۔۔۔ آپ کی آسانی کے لئے ان الفاظ کو تلاوت بھی کئے دیتے ہیں جو کہ اسکرین پر بھی آپ کو نظر آ رہے ہیں۔۔۔قل رب اعوذبک من هُمزات الشیاطینیعنی کہہ دو کہ اے میرے رب میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں شیطانی خیالوں سے، وسوسوں سے جو شیطانی جال ہیں،ناظرین کرام ۔۔۔۔ آپ اس قرآنی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ کیونکہ رسول کو یہ حکم دیا جا رہا ہے کہ وہ شیطان سے پناہ مانگےاس کے شر سے خدا کی پناہ مانگے، ہم تو معمولی انسان ہیں ہمیں ہر وقت اس ملعون دشمن سے پناہ مانگی چاہیے۔ لہذا اللہ پاک ہمیں بھی اس قرآنی دعا کو پڑھنے والا بنائے اور شیطان کے شر سے محفوظ فرمائے۔۔۔۔آمین

Leave a Comment