مشکلات و تنگی کے وقت کی انوکھی دعا ۔۔۔۔

Museebat k waqt yeh perhoo

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔
ناظرین کرام کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام۔۔۔۔صبر آدھا ایمان ہے، صبرنفس انسانی کی سب سے بڑی خوبی ہے ، صبر اطاعت باری تعالٰی کی جانب رہنمائی کرتا ہے، صبر بندے کو اللہ تعالیٰ کی معصیت سے بچانے کا باعث ہوتا ہے، لہٰذا صبر کی حقیت ، اس کے فضائل، اس کی قسمیں ، درجات اور صبر کے بارے میں لوگوں کے احوال اور اس سلسلے میں قابل مذمت اور منافی امور کی جانب اشارہ کرنا ضروری تھا، خصوصا ایسے وقت میں جب کہ مشکلات اور پریشانیوں کا ایک سیلاب ہے ، فتنوں کی کثرت ہیں، شک وشبہات بڑھتے جارہے ہیں ، اور دین کی حفاظت آگ کی چنگاری کو ہاتھ میں لیے چلنے کے مترادف ہوگئی ہےاور آج کھانے پینے کی ضرورت سے زیادہ صبر کی ضرورت ہے۔لہذا قرآن و حدیث میں مصیبت کے وقت کی بہت ساری دعائیں ذکر کی گئی ہیں ۔ایسی ہی دعا کے الفاظ مسنداحمد کی حدیث میں موجود ہیں ۔۔ آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے۔۔۔ آپ کی آسانی کے لئے ان الفاظ کو تلاوت بھی کئے دیتے ہیں جو کہ اسکرین پر بھی آپ کو نظر آ رہے ہیں۔۔۔لَا إلٰہَ إلَّا اﷲُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ ، سُبْحَانَ اﷲِ وَتَبَارَکَ ﷲُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ ، وَالْحَمْدُ ِﷲِ رَبِّ الْعٰالَمِیْنَ یعنی’’اللہ کے سوا کوئی معبود ِ برحق نہیں ، وہ برد بار اور کریم ہے ، اللہ پاک ہے ، اور با برکت ہے وہ اللہ جو کہ عرشِ عظیم کا رب ہے ، اور تمام تعریفیں اس اللہ کیلئے ہیں جو کہ تمام جہانوں کا رب ہے۔‘‘ناظرین کرام ۔۔۔۔ آپ اس قرآنی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ کیونکہ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پریشانی کے وقت یہ دعا پڑھنے کی تلقین کی :لَا إلٰہَ إلَّا اﷲُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ ، سُبْحَانَ اﷲِ وَتَبَارَکَ ﷲُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ ، وَالْحَمْدُ ِﷲِ رَبِّ الْعٰالَمِیْنَلہذا اللہ پاک ہمیں بھی اس نبوی دعا کو پڑھنے والا بنائے اور مشکلات و تنگیوں ہماری حفاظت فرمائے

Leave a Comment