مصیبت کے وقت کی دعا ۔۔۔۔

Museebat k waqt yeh perhoo

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔

ناظرین کرام کو خوش آمدید کہتے ہیں  اور ہم  امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام۔۔۔۔قرآن کریم میں تقریباً ایک سو تین آیات میں صبر و اہل صبر کی اہمیت، فضیلت اور مقام و مرتبہ، اور صبر کی ترغیب و تاکید اور فوائد و نتائج و ثمرات کا ذکر وضاحت سے آیا ہے، اسی طرح صبر کی اہمیت و افضلیت کے تعلق سے بے شمار احادیث موجود ہیں جن سے صبر کے افضل و اعلیٰ ہونے کا اندازہ کیاجاسکتا ہے،مسلمان کی پوری زندگی صبر و شکر سے عبارت ہے۔ دین اسلام کی ہر بات صبر و شکر کے دائرے میں آجاتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ قرآن و حدیث میں مصیبت کے وقت کی دعائیں بھی منقول ہیں ۔ چناچہ  یہ دعا کے الفاظ بخاری اور مسلم میں موجود ہیں ۔۔ آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے۔۔۔ آپ کی آسانی کے لئے ان الفاظ کو تلاوت بھی کئے دیتے ہیں جو کہ اسکرین پر بھی آپ کو نظر آ رہے ہیں۔۔۔لَا إلٰہَ إلَّا اﷲُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ،لَا إلٰہَ إلَّا اﷲُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ،لَا إلٰہَ إلَّا اﷲُ رَبُّ السَّمٰوَاتِ وَرَبُّ الْأَرْضِ َورَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِیعنیاللہ کے سوا کوئی معبود ِ برحق نہیں ، وہ عظمت والا ا وربرد بار ہے ، اللہ کے سوا کوئی معبود ِ برحق نہیں، وہ عرشِ عظیم کا رب ہے ، اللہ کے سوا کوئی معبود ِ برحق نہیں، وہ آسمانوں کا رب اور زمین کا رب اور عرشِ عظیم کا رب ہےناظرین کرام ۔۔۔۔ آپ  اس قرآنی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ کیونکہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پریشانی کے وقت یہ دعا پڑھتے تھے :لَا إلٰہَ إلَّا اﷲُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ،لَا إلٰہَ إلَّا اﷲُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ،لَا إلٰہَ إلَّا اﷲُ رَبُّ السَّمٰوَاتِ وَرَبُّ الْأَرْضِ َورَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِاللہ پاک ہمیں بھی  اس قرآنی دعا کو پڑھنے والا بنائے اور تمام مصیبتوں اور مشکلات کو حل فرمائے۔۔۔۔آمین ۔۔۔

Leave a Comment