رات کے وقت نبوی استغفار سے تمام گناہوں کی معافی

Raat ko soty waqt yeh wazeefa krain

دنیا میں انسان کو بسا اوقات مالی مشکلات پیش آتی ہیں تو کبھی بیماریوں کی صورت میں مصائب سے دو چار ہونا پڑتا ہے، ایسی مشکلات ومصائب میں دنیاوی اسباب اختیار کرنے چاہییں، اس میں کوئی حرج نہیں ، لیکن ہمیں یہ بھی سوچنا چاہیے، کہ آخر مجھے مصائب ومشکلات میں مبتلا کرنے والی ذات صرف الله تعالیٰ کی ہے، اگر میں اس مشکل ومصیبت کے ازالے کے لیے در بدر گھوما ہوں اور ہر اس آدمی کے پاس جس سے ذرہ سی بھی اس مشکل کی داد رسی کی امید تھی، اس کا دروازہ کھٹکھٹایا، تو کیا میں نے کبھی اس ذات کے سامنے اپنی مشکل او رمصیبت رکھی ہے جس ذات کے علاوہ اور کوئی نہ تکلیف پہنچاسکتا ہے اور نہ تکلیف ہٹا سکتا ہے؟! چناں چہ ہمیں ہر مصیبت وپریشانی میں الله تبارک وتعالیٰ کی طرف متوجہ ہونا چاہیے اور اپنے طرز زندگی پر غور کرنا چاہیے کہ آیا کہیں میری زندگی اس رب کی نافرمانی میں تو نہیں گزر رہی، اگر گناہوں کی زندگی ہو تو اس سے فوراً توبہ کرنی چاہیے۔ لہذا آپ ﷺ نے فرمایا: جس شخص نے بستر پر لیٹتے وقت تین بار کہاأَسْتَغْفِرُ اللهَ الَّذِي لاَ إلَهَ إلاَّ هُوَ، الْحَيُّ القَيُّومُ، وَأتُوبُ إلَيهِیعنی میں اللہ تعالی سے بخشش طلب کرتا ہوں اس کے علاوہ کوئی معبود بر حق نہیں ہے، وہ زندہ جاوید اور ہمیشہ قائم رہنے والی ذات ہے، اور میں اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں ]اس کے سارے گناہ معاف کر دیے جائیں گے چاہے سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں زیادہ سے زیادہ استغفار کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔۔۔

Leave a Comment