تمام گناہ معاف کرانے والی نبوی دعا۔۔۔۔

Sirf aik quranii lafz perhain

بسم اللہ الرحمن الرحیم
ناظرین کرام۔۔۔۔انسان کے گناہ خواہ ریت کے ذروں کے برابر ہوں یا سمندرکے قطرات سے زائد ہوں تو بھی استغفار سے سب معاف ہو جاتے ہیں۔ چنانچہ نبی کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے اے ابن آدم! تو جب تک مجھ سے دعا کرے گا اور امید رکھے گا تیرے جو گناہ بھی ہوں گے معاف کر دونگا اور مجھے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں۔ اے آدم کے بیٹے! اگر تیرے گناہ آسمان کی بلندیوں تک پہنچ جائیں پھر تو مجھ سے معافی مانگے تو بھی میں تجھے گناہوں سے معافی دونگا، اور مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں۔ اے ابن آدم! اگر تو زمین کے برابر گناہ لایا لیکن شرک نہ کیا تو میں اتنی ہی مغفرت اور بخشش لے کر تیرے پاس آؤں گا۔لہذا تمام گناہ معاف کرانے والییہ نبوی دعا کے الفاظ حدیث میں موجود ہیں ۔۔ آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے۔۔۔ آپ کی آسانی کے لئے ان الفاظ کو تلاوت بھی کئے دیتے ہیں جو کہ اسکرین پر بھی آپ کو نظر آ رہے ہیں۔۔۔اَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي كُلَّهُ، دِقَّهُ وَجِلَّهُ، خَطَأَهُ وَعَمْدَهُ، سِرَّهُ وَعَلانِيَتَهُ ، أَوَّلَهُ وَآخِرَهُیعنی اےاللہ! میرے چھوٹے برے، عمداً اور خطاً، خفیہ ، اعلانیہ، ابتدا سے انتہا تک سب گناہ بخش دے۔ناظرین کرام ۔۔۔۔ آپ اس دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ کیونکہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی ﷺ عام طور پر دعا میں یہ ہی الفاظ کہا کرتے تھے۔۔ ہماری دعا ھے اللہ پاک ہمیں بھی اس دعا کو پڑھنے والا بنائے اور ہمارے تمام مسائل حل فرمائے۔۔۔۔آمین ۔۔۔۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔۔

Leave a Comment