اعتراض کرے گا تو طلاق ہوجائےگی

Aitraz kry ga to talaq ho jey gii

خیر اُس نے نِکاح کِیا اور اُس سے ایک لڑکی پیدا ہوئی,ایک آگ آئی اور اُس عورت لڑکی کو آگ میں ڈال دیا۔اُس شخص نے کہا:” تُو نے یہ کیوں کِیا؟ ”۔وہ بولی:” ایک طلاق ہو گئی۔ ”پِھر اُس کے لڑکا پیدا ہُوا اور ایک کُتّا آیا،اُس عورت نے اُس بچّے کو کُتّے کو دے دیا۔پِھر اُس شخص نے کہا:” یہ کیوں کِیا؟ ”وہ بولی:” یہ دوسری طلاق ہو گئی۔ ”پِھر اس کے کسی ساتھی نے اس کے پاس کُچھ کھانا بھیجا،اس عورت نے اس میں نجاست ڈال دی۔اُس شخص نے کہا:” یہ کیوں کِیا؟ ”وہ بولی:” تو یہ تیسری طلاق ہو گئی اور سُن! میں تُجھے اس کا راز بتلائے دیتی ہوں جس پر تُجھ سے صبر نہ ہو سکا۔آگ اور کُتّا یہ دونوں ہمارے بچوں کی پرورش کِیا کرتے ہیں اور اس کھانے میں زہر مِلا تھا۔ ”پِھر کُچھ مُدّت بعد وہ عورت مع اپنے لڑکے کے آئی اور یہ کہہ کر اسے لڑکی دی گئی۔کہ:” یہ تیری لڑکی ہے۔ ”اور وہی لڑکی ” بلقیس ” تھیں جو حضرت سلیمان علیہ السّلام کی زوجہ بھی تھیں۔اسی وجہ سے جِنّوں نے حضرت سلیمان علیہ السّلام سے بلقیس کا نِکاح ناپسند کِیا تھا۔تاکہ اُن کے اسرار نہ بتائیں اور جو کُچھ اُن کا ماجرا ہُوا،وہ نیکی کرنے کی بدولت تھا۔

Leave a Comment