سردیوں میں پھٹی ہو ئی ایڑھیاں صرف 10روپے میں نرم و ملائم بنائیں !

Serdiyon mai phatii ariyan

اگر آپ اپنی پھٹی ایڑھیوں کی وجہ سے پریشان ہیں اور انہیں ٹھیک کرنے کے لئے بہت سے طریقے آزما چکے ہیں تو گھبرائیے مت کیونکہ آج ہم آپ کو پھٹی ایڑھیوں کے لئے آسان طریقے بتائیں گے۔ اس کے علاج کے لئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ زیادہ سےزیادہ پانی پئیں تا کہ جسم میں پانی کی کمی پوری ہوسکے۔اس کے علاوہ نیچے بتائے گئے قدرتی طریقوں پر عمل کریں اور ملائم پاں اور ایڑھیاں حاصل کریں۔کیلے اگر آپ کیلے کو اچھی طرح پیس کر اپنی پھٹی ایڑیوں پر لگائیں تو وہ تیزی سےٹھیک ہونے لگتی ہیں۔ لیموں کا رس پھٹی ایڑیوں کے لئے لیموں سب سے زیادہ مفید چیز ہے۔تھوڑا سا گرم پانی لے کر اس میں لیموں کا رس ملا لیں اور اس محلول میں اپنے پاں کو 10منٹ تک ڈبو کر بیٹھ جائیں۔ لیموں کا رس اور ویزلین کو ملاکر لگانے سے بھی پھٹی ایڑھیاں ٹھیک ہوجائیں گی۔ سی سیم یا زیتون کا تیل سونے سے قبل آپ چاہیں تو اپنی ایڑیوں پر سی سیم یا زیتون کا تیل لگا کر دس منٹ تک انتظار کریں اور پھر جرابیں پہن لیں۔باقاعدگی سے اس کے استعمال سے آپ کی پھٹی ایڑھیاں دنوں میں ٹھیک ہوجائیں گی۔

Leave a Comment