جو شخص اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرے یہ وظیفہ پڑھے رب کعبہ کی قسم وہ کبھی پریشان نہیں ہوگا کروڑوں لوگوں کا مطالبہ

uthty baithty chalty phrty yeh wazeefa perhain

سب سے بڑا وظیفہ استغفار ہے جس نے استغفار کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیا اس کی ساری مشکلات اس استغفار کی برکت سے حل ہوجاتی ہیں ایک آدمی حضرت حسن ؓ کے پاس آئے اور انہیں کہا گیا کہ ہمارے علاقے میں قحط پڑگیا ہے بارشیں نہیں ہورہیں پانی نہیں ہے فرمایا استغفار پڑھو ایک اور آدمی تھوڑی دیر گزری اس نے آکر کہا کہ میرے مال میں برکت ہی نہیں ہوتی نقصان ہی نقصان ہے انہوں نے کہا استغفار کرو تھوڑی دیر کے بعد ایک اور بندہ آیااس نے کہا کہ اس نے کہا مجھے کوئی وظیفہ بتائیں میری شادی ہے جوان بیوی میں جوان اولاد نہیں ہوتی ۔فرمایا استغفار پڑھو دو نوں میاں بیوی استغفار پڑھا کرو وہ جب چلے گئے تو انکے ساتھی نے عرض کیا حضرت حسن ؓ آپ نے آج کمال کردیا ہے کہ جو بندہ آتا ہے سب کو کہتے ہیں کہ استغفار کریں اور کوئی وظیفہ ہی نہیں پورے قرآن میں تو پھر حضرت حسن ؓ نے فرمایا یہ میں نے نہیں کہا اللہ کا قرآن میں فرمایا اپنے اللہ سے مانگو وہ بہت بڑا بخشنے والا ہے اور اللہ نے فرمایا اللہ تعالیٰ تمہارے مال بھی بڑھا دیں گے اوراولادیں بھی بڑھا دیں گے ۔اللہ تیرے لیے با غ بھی بڑھا دیں گے اور نہریں پانی کی بھی جاری کردیں گے یہ تو قرآن میں اللہ نے خود فرمایا ہے میں نے تو وظیفہ نہیں بتایا تو استغفار ایسی نعمت ہے جس کیوجہ سے سب کچھ مل جاتا ہے رزق میں کمی ہے تو پھر استغفار ہے پر بات یہ ہے کہ سچے دل اخلاص کے ساتھ اللہ کے دروازے پر توبہ کریں ۔ جیسے اللہ نے آپ کو مکہ مکرمہ نصیب کیا ہے مردہیں یا عورتیں دو رکوٰ ۃ اسی نیت سے کہ توبہ کرلیں۔ تاکہ آدمی حج پر جائے تو پاک صاف ہوکے جائے ۔ جب توبہ کرلی تو اللہ معاف فرما دیتے ہیں دوسرا یہ بھی دعا کریں کہ یا اللہ اس دور پر فتن میں ہر طرف فتنہ ہے آپ نے اپنا گھر دکھا یا ہے تو اپنی رحمت سے وہی سہی عقیدہ نصیب فرما دے جو محمد مصطفیﷺ لیکر آئے ۔ہم تیرے عاجز بندے ہیں ۔یا اللہ جیسے اپنی رحمت سے مکام ابراہیم دکھا دیا ہے ہم ملت ابراہیم پر ہیں ہم اُمت محمدیﷺ ہیں یہی صفاء کی پہاڑی ہے جہاں سے اللہ کے نبی نے توحید کی دعوت دی ہے ہمیں بھی سہی عقیدہ نصیب فرما اور ہمیں غلط عقیدوں سے بدعت سے محفوظ فرما

Leave a Comment