اپنی اہلہ کوسی ویوپرلاکربہت بڑی غلطی کردی سوئنگ کے سلطان سی ویوپرکچرادیکھ کرپھٹ پڑے

sea view per kachraa

کراچی سوئنگ کے سلطان اور سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ سوچا تھا کہ ویک اینڈ کے بعد پیر ہفتے کا پہلا دن ہے، سوچا تھا سمندر پر مزہ آئے گا لیکن میں نے اپنی بیوی کو سی ویو پر لا کر بہت بڑی غلطی کر دی۔انہوں نے سی ویو کی گندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئےکہا کہ کسی کو مورد الزام نہیں ٹھہرانا بلکہ بحیثیت قوم ہمیں اپنے آپ کو قصوروار ٹھہرانا ہے۔یہ بہت ہی شرمناک ہے، انہوں نے کہا کہ میری بیوی پوری دنیا کو کہتی ہے کہ پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے، لوگ بہت خوبصورت ہیں، انہوں نے اعتراف کیا کہ لوگ بہت خوبصورت ہیں مگر گندے بھی ہیں۔وسیم اکرم نے یہ بھی کہا کہ جن لوگوں کو سوشل میڈیا پر نصیحتیں دینے کا شوق ہے نا تو یہ وقت ہے مشورے دینے کا، یہ سارا گند سمندر سے آیا ہے، جو آپ سمندر میں ڈالتے ہیں وہ سارا باہر آتا ہے۔اس کے کچھ دیر بعد وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے اپنے دکھ کا بھرپور اظہار کیا۔ انہوں نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر ڈالی جس میں وہ ساحل پر جمع ہونے والے کچرے پر کھڑی ہیں۔شنیرا نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمارا شہر تکلیف میں ہے اور یہ روز بتا رہا ہے، ہم اس اس کی مدد کے لیے چلا رہے ہیں لیکن کوئی بھی ہماری بات نہیں سن رہا۔ اب رک جانا چاہیے، یہ (کچرا) ہمارے شہر، ہمارے لوگوں اور کلچر کے لیے باعث شرم ہے، ہم ایسے نہیں ہیں۔

Leave a Comment