واٹس ایپ ویب فنگر پرنٹ سے لاگ ان ہونے کے قریب دنیا کی معروف ترین ایپ کے حکام نے زبردست اعلان کردیا

Whatts app web

 پیغامات اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ کے ڈیکس ٹاپ ورژن میں اب جلد فنگر پرنٹ کے ذریعے لاگ ان کرنے کا فیچر شامل ہونے والا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واٹس ایپ ویب استعمال کرنے والے صارفین یہ بات تو اچھی طرح جانتے ہوں گے کہ انہیں لاگ ان کرتے وقت اپنے موبائل فون سے کیو آر کوڈ اسکین کرنا پڑتا ہے جس کے بعد ہی وہ واٹس ایپ ویب استعمال کرتے ہیں۔لیکنواٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اب ڈیکس ٹاپ لاگ ان کے لیے فنگر پرنٹ لاگ ان سسٹم کیآزمائش کر رہا ہے۔ واٹس ایپ ویب کے لیے یہ فنگر پرنٹ لاگ ان سسٹم کیو آر کوڈ اسکین کرنے والے سسٹم کے مقابلے میں کافی آسان ثابت ہو گا۔اس سسٹم کے تحت واٹس ایپ ویب استعمال کرنے کے لیے آپ کو موبائل فون میں اپنا فنگر پرنٹ لگانا ہو گا جس کے بعد یہ فورا اسکین ہو کر آپ کی ڈیکس ٹاپ اسکرین پر لاگ ان ہو جائے گا۔واٹس ایپ ویب کے اس نئے فنگر پرنٹ لاگ ان سسٹم کو کب ایپ میں شامل کیا جائے گا اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Leave a Comment