قیامت تک بیماری سے بچنے کی قرآنی آیت

Qayamt tk bimari

قیامت تک ہر بیماری سے بچنے کی قرآنی آیت اس آیت کے پڑھنے سے ہر قسم کی اندرونی اور بیرونی بیماری سے شفا ملے گی۔ آج کل ہر شخص کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا ہے۔ یہ دیکھنے کو ملتا ہے کہ انسان بالکل تندرست ہوتا ہے۔ اور اچانک اسے بیماری گھیر لیتی ہے۔ اور وہ فوت ہو جاتا ہے۔ کچھ لوگ ایسے بھی دیکھنے کو ملتے ہیں جن کو مہینوں تک سالوں تک بیماری نے گھیر رکھا ہوتا ہے۔ اگر آپ اللہ پر یقین رکھتے ہوئے اس آیت کا وظیفہ کریں گے۔ تو انشاءاللہ اللہ ہر قسم کی بیماری سے نجات دیں گے۔اگر کوئی شخص آپ کے گھر میں بیمار ہے تو اس کو ڈاکٹر کے پاس لے جانے سے پہلے یہ وظیفہ کر لیں۔اس آیت میں اتنی طاقت ہے۔ کہ ہر انسان صحت یاب ہو گا تندرست ہوگا۔ آُ پ نے سورۃالانعام کی آیت نمبر 17 کو صبح 33 بار اور شام کو 33 بار پڑھ کر مریض کو دم کر دینا ہے۔ جیسے جیسے آپ یہ عمل شروع کریں گے۔ ویسے ہی مریض کی بیماری کم ہونا شروع ہو جائے گی اس کی تکلیف کم ہو جائے گی اور اس کے جسم سے بیماری ختم یونا شروع ہو جائے گی۔کوشش کریں کہ یہ دعا مریض کو یاد کروا دیں تاکہ وہ خود ہی صبح شام یہ دعا پڑھ لے۔ انشاءاللہ اللہ پاک شفا دیں گے۔

Leave a Comment