چین موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی ہرممکن مدد کریگا: نونگ رونگ

Mosmiyati tabdeeli

\وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے پیر کو \ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کو گرین سی پیک بنانے اور ماحول دوست منصوبوں سمیت مختلف شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر\چینی سفیر نے وزیراعظم عمران خان کے کلین گرین منصوبہ سمیت ماحولیات کے تحفظ و ترقی کے تمام منصوبوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ کامیاب پاک چائنہ راہداری اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ ملاقات میں سی پیک منصوبہ کے تحت کول پاور منصوبوں کو صاف توانائی پر منتقل کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی۔ چینی سفیر نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم کو یقین دہانی کروائی کہ چین موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔

Leave a Comment