بے حد سکون اور میٹھی نیند لانے کا عمل

Be had sakoon or methii neend lany ka amal

اکثر بچوں اور بڑوں کو ٹھیک سے نیند نہ آنے کی شکایت ہوتی ہے اور اس حوالے سے کئی نیند کی گولیوں کا استعمال بھی شروع کردیتے ہیں جو آگے جاکر ایک نشہ بن جاتا ہے اور یوں آپ قدرتی نیند سے محروم بھی ہوجاتے ہیں تو اس حوالے سے اس تحریر میں بچوں اور بڑوں دونوں کے لئے میٹھی اور سکون کی نیند لانے کا مجرب عمل پیش کررہے ہیں کہ انشاء اللہ کچھ ہی دنوں میں گولیاں کھانے والے سکون کی نیند حاصل کریں گے کہ ان کی گولیاں بالکل چھوٹ جائیں گی

اور اسی طرح جو بچے رات بھر جگاکر ماں باپ کی نیندیں خراب کرتےہیں وہ بچے بھی انشاء اللہ سکون سے رات بھر سوسکیں گے اور تنگ نہیں کریں گے انشاء اللہ ۔یہ عمل اچھی طرح ذہن نشین کرلیجئے۔پہلا عمل بچوں کی سکون کی نیند کے لئے : بچے کے لئے تسبیح فاطمہ یعنی 33 مرتبہ سبحان اللہ 33مرتبہ الحمد للہ اور 34مرتبہ اللہ اکبر پڑھ کر دن میں کسی بھی وقت پانی پر دم کرلیجئے یہ پانی بچے کو بھی پلا دیں اور پھر کچھ پانی بچا کر اس پانی کو بچے پر بھی تھوڑا سا چھڑک دیں

اس کے سر پر اس کے کندھوں پر وغیرہ وغیرہ اور تھوڑا پانی لے کر بچے کی جو الماری ہے جہاں پر اس کے کپڑے وغیرہ موجود ہوتے ہیں دھلے ہوئے تو وہاں پر ان کپڑوں پر بھی چھڑکاؤ کردینا ہے۔اسی کے ساتھ یہ کرنا ہے کہ یہ جو پانی ہوگا صبح شام دو مرتبہ بچے کو پلانا ہے اور جب پانی ختم ہوجائےتو آپ پھر دوبارہ سے وہی عمل کر کے نیا پانی دم کرلیں اسی کے ساتھ یہ عمل بلا ناغہ 41 دن تک جاری رکھنا ہے اس میں کسی قسم کا ناغہ نہ ہو خواتین اس کو ناغہ کے دنوں میں بھی پڑھ سکتی ہیں

اسی کیساتھ جمعرات کو سورہ کہف ایک مرتبہ دم کریں اور اسکو الگ سے پانی پر دم کر کے اس بچے کو پلانا ہے پورا دن اس میں سے تھوڑا تھوڑا پلاتے رہیں اور وہ پانی بچے کو اس طرح سے پلانا شروع کرنا ہے 41 دن تک جب جمعرات آئے الگ سے پانی دم کریں اور اگلی جمعرات تک پلاتے رہیں اس طرح سے آپ نے عمل کرلینا ہے۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کافی، چائے یا قہوہ کا کثرت سے استعمال کریں جن میں کیفین کی مقدار بے حد زیادہ ہوتی ہے

Leave a Comment