وصال کےوقت حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ملک الموت سے گفتگو

Wisal k waqt Hazra Ibraheem ki malkul moat sy guftagoo

جب حضرت سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی روح لینے کیلئے ملک الموت آئے۔ تو انہوں نے فرمایا ’’کیا آپ نے کسی ایسے دوست کو دیکھا جو اپنے خلیل کی روح کو قبض کر رہا ہو‘‘۔ انہوں نے کہا اچھا اللہ تعالیٰ سے پوچھ کر آتا ہوں۔ ملک الموت نے کے حضور عرض کیا۔ اللہ نے فرمایا کہ جاؤ میرے حبیبؑ کو پیغام دے دو ’’کیا تم نے کسی دوست کو دیکھا کہ اپنے دوست کی ملاقات سے انکار کر رہا ہو” تو جیسے ہی ان کو پتہ چلاکہ موت اللہ تعالیٰ کی ملاقات کا طریقہ ہے۔ تو کہنے لگے ملک الموت! ’عجل عجل‘ جلدی کر جلدی کر روح قبض کر۔ مجھے اپنے مالک سے واصل کردے۔ یہ تھی تمنا حضرت ابراہیم علیہ السلام کی کہ اب تو جلد سے جلد اپنے پیارے اللہ کے حضور جا پہنچیں اور ملاقات حبیب سے لطف اندوز ہوں۔ اسی لئے حدیث قدسی میں فرمایا ’’ملاقات کر کہ میرے نیک لوگوں کا شوق میری ملاقات کیلئے بڑھ گیا اور میں ان کی ملاقات کیلئے ان سے بھی زیادہ مشتاق ہوں‘‘

Leave a Comment